مولانا شاہد رضا خان مصباحی ڈپٹی میونسپل کمشنر سمستی پورکو علمائے دہلی کی جانب سے مبارک باد
نئی دہلی(پریس ریلیز) مولانا شاہد رضا خان مصباحی کو ڈپٹی میونسپل کمشنر سمستی پور بنائے جانے پر علما ومشائخ کی جانب سے مبارک بادیوں کاسلسلہ جاری ہے،اور اکابرین اپنی نیک خواہشات کااظہار کررہے ہیں۔ مولانا شاہد رضا خان مصباحی دور جدید میں الجامعۃ الاشرفیہ کے ذہین اورباصلاحیت فرزندوں میں سے ایک ہیں،الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور سے فراغت کے بعد دیگر بہت سے فضلائے اشرفیہ کی طرح وہ بھی دہلی آگئے اور جدید تعلیمی میدان میں طالع آزمائی شروع کردی،جے این یو وغیرہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی، تقریباً تین سال قبل آئی اے ایس جیسے سخت امتحان میں کامیابی حاصل کرکے فارغین مدارس کوایک پیغام دیا تھا کہ محنت ولگن سے کام کر کے ہم کسی بھی شعبہ کے بلند مقام پر پہنچ سکتے ہیں،کچھ مسائل کی وجہ سے ان کی تقرری میں تاخیر ہوئی مگر مولانا نے محنت کا سلسلہ جاری رکھا،بالآخر اللہ کا کرم ہوا ور دہ ایک عظیم منصب ڈپٹی میونسپل کمشنر سمستی پورحاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کے قومی صدر حضرت سید محمد اشرف اشرفی جیلانی کچھوچھوی نے کہا کہ موالاناشاہد رضامصباحی کی کامیابی الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور کے نظام تعلیم کی فعالیت اور اس کے آفاقی فکر کی دلیل ہے،اور اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ اگر فضلائے مدارس آگے بڑھنا چاہیں تو کوئی طاقت ان کوئی نہیں روک سکتی،مولاناکچھوچھوی نے مدارس کے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ شاہد رضا مصباحی کے کردار کو اپنے لیے گائیڈ لائن بنائیں اور نئی دنیائیں دریافت کریں۔انھوں نے کہاکہ الجامعۃ الاشرفیہ کے علاوہ دیگر مدارس بشمول دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی،جامع اشرف کچھوچھہ شریف،الجامعۃ الاسلامیہ روناہی،اورسنی دارالعلوم محمدیہ ممبئی،جسیے تعلیمی اداروں کیفضال؛ کو بھی میدان میں آنے کی ضرورت ہے۔
معروف اسلامی اسکالر مولانا مقبول ا حمد سالک مصباحی نے کہاکہ مولاناشاہد رضا مصباحی نوجوان علما بالخصوص مصباحی برادران کے لیے ایک آئیڈیل کی حیثیت اختیار کر گئے ہیں،انھوں نے یہ مقام آسانی سے نہیں حاصل کیاہے،بلکہ اس کے لیے اپنا خون جگر جلایاہے،اور اسی کے ساتھ ساتھ والد ین کی نالہ نیم شبی اور اساتذہ کی دعائیں بھی شامل ہیں۔جہد مسلسل اور عزم محکم کانتیجہ سب کے سامنے ہے۔یقینا کامیابی یک بارگی نہیں ملتی،مسلسل جد وجہد جاری رکھنے سے ہی ملتی ہے۔
اس موقع پرحضرت مولاناسید جاوید علی نقش بندی خانقاہ عالیہ ساجدیہ چشتیہ منٹو روڈ نے کہا کہ مولاناشاہد رضا مصباحی کی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ مدرسہ کی تعلیم اگر مفید اور بامعنیٰ ہو تو مدارس کے فضلا کو جدید تعلیمی میدان میں کامیاب ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا۔انھوں نے کہا کہ ہماری قوم کے روسااور جدید تعیافتہ طبقہ مدارس کو حقارت کی نظر سے دیکھنا بند کردے۔
مغربی دہلی کے مشہور سیاسی لیڈر جناب سید قمر الدین نے کہا کہ قوم کے نوجوانوں میں بہت صلاحیت موجود ہے،بس اس کواستعمال کرنے اور اس کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے،مدرسہ کا نظام تعلیم بہت بہتر ہے،البتہ اس میں نئے مضامین شامل کرنے کی ضرورت ہے۔
مولانا محمد یعقوب علی خان خطیب وامام خلیل اللہ مسجد بٹلہ ہاؤس نے کہا کہ مولاناشاہد رضا مصباحی کی کامیابی سے ملک میں مسرت کی ایک لہر دوڑ گئی ہے،ان کی کامیابی کو دیکھ کر نوجوان علما میں جود شوجذبہ پیدا ہوا ہے،بلاشبہہ وہ لائق تقلید ہیں۔
مولانا اشتیاق احمد خطیب وامام درگاہ حضرت قطب پاک مہرولی شریف نے کہا کہ مولاناشاہد رضا مصباحی کی کامیابی پر درگاہ میں خوشی کا موحول ہے،خدام آستانہ علما کی کامیابیوں کے لیے بارگاہ بختیار کاکی میں دعا گو ہیں۔یقیناان کی کامیابی میں بلاشبہہ بزرگان دین خصوصا سرکار قطب پاک کا فیضان ہے۔
مولانا سید عتیق الرحمان بانی ومہتمم مدرسہ سید العلوم وزیر پور نے کہا کہ جدید تعلیم کادروازہ مدارس نے ماضی میں بند کرکے یا اس میں غیر ضر وری تاخیر کر کے جماعت کو کافی نقصان پہنچا یاہے،خیر دیر آید درست آید کے تحت مولاناشاہد رضا مصباحی کی کامیابی خوش آئند ہے۔
ان کے علاوہ درج ذیل حضرات نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قاری عرفان عالم اشرفی جامعہ فاطمۃ الزہرا خریجی،قاری ریاست علی بیگم پور،مولانامحمود غازی نائب سربراہ اعلیٰ جامعہ حضرت نظام الدین اولیا،مولاناعظیم اشرف رکن آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ دہلی، مولاناظفر الدین برکاتی مدیر کنزالایمان مٹیا محل،مولانا اقبال ا حمد قادری مصباحی خطیب وامام رضا جامع مسجد برہم پوری،مولانا تسلیم احمد مصباحی،سیلم پور،قاری ریاض احمد دہلوی بلجیت نگرقاری شان محمد رضوی رضا جامع مسجد کھریجی،قاری حجۃ الاسلام پریم نگر،مولانا عبد الکریم قادری بلجیت نگر، قاری اسرار احمد شکور پور،مولانا بدارالدین احمد قادری وجے وہار،مولانا اسرار احمد دارالعلوم نظامیہ شکور پور،مولانا عبد الرشید قادری موہن گارڈن،مولانا اقبال احمد قادری مصباحی رضا مسجد چوہان بانگر،قاری عبد السبحان نعیمی بھجن پورہ،مولانا غلام رسول رضوی اندھیریا موڑ،موالناشاہ خالد مصباحی جامعہ ملیہ اسلامیہ، مولانا زین اللہ نظامی صدر غوثیہ فلاح ملت فاؤنڈیشن جسولہ گاؤں،مولانا اقلیم رضا مصباحی لمرا فاؤنڈیشن شاہین باغ،قاری انصار احمد مسجد برکاتیہ،شیوو ہار،مولانا سید انتظار حسین بدایونی خطیب پنکھے والی مسجد مہرولی شریف،مولانا تصور علی نظامی صدر شمع ویلفیر ٹرسٹ گوپال وہار، مولانا جنید احمد بستی حضرت نظام الدین،مولانا پرواز حیدر برکاتی خطیب وامام مسجد درگاہ نصیرالدین چراغ دہلی،مولانا قاری حشمت علی رضوی جامعہ ام جمیلہ للبنات مہرولی، مفتی قاسم اشرفی غوثیہ اشرفیہ جیت پور،مولانا شاہ جہاں اشرفی ہرش وہار،حافظ مبشر اشرفی نعیمی ایکتا وہار،مولانا وسیم اشرفی امر مارکیٹ،، مخیرقوم انسان علی، رنہولا،حاجی رفیق احمد صدر اعلیٰ غوثیہ مسجد،نان گلوئی،رفیع الدین صدر مسجد برکاتیہ شیووہار،حاجی آمین علی صدر مدینہ مسجد سیوک پارک،شوشل ورکر عالم علی سی۔۱ جنک پوری نے مبارک باد پیش کی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت، انھیں سلامت رکھے اور ان سے ملک و ملت کی اعلیٰ خدمت لے.
جاری کردہ: حافظ کفایت اللہ قادری
استاذ: جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی
،۲۱۰۔بی،بلاک،گلی نمبر۔۸،مدنپور کھادرایکس ٹینشن،نیر سموسہ چوک، سریتا وہار،نئی دہلی۔۶۷۰۰۱۱
contact:
Jmaia Khwaja Qutbuddin Bkhtiyar Kaki,
210-b,block,street no-8,Mdanpur Khadar extension,Srita Vihar,New Delhi-110076
Mob.8585962791,Email:salikmisbahi.92@gmail.com
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں