مسکان نے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کردیا
اپنے مذہب پر عمل کرنے کا حق آئین نے ہر ایک شہری کو دیا ہے : ایڈوکیٹ سمیر شیخ
جو اللہ رب العزت سے ڈرتا ہے وہ کسی سے نہیں ڈرتا : قاری مبشر احمد
پونہ -(پریس ریلیز) 9 فروری 2022 گزشتہ دنوں سے ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات کو ایک منصوبہ بند طریقے سے بھگوا دھاریوں کی وجہ سے حجاب کے نام پر نشانہ بنایا جارہا ہے اسی درمیان گزشتہ کل جب مسکان خان نامی ایک با ہمت لڑکی پی ای سی کالج میں داخل ہو رہی تھی عین اسی وقت بھگوا شدت پسندوں کی جانب سے جئے شری رام کے نعرے لگا کر حراساں کرنے کی کوشش کی گئی جس کے جواب میں اس با ہمت لڑکی نے نہ صرف اللہ اکبر کا نعرہ لگایا بلکہ وہ پوری جرأت و عزیمت کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے کالج میں داخل ہوئی جمعیتہ علماء ضلع پونے کی جانب اس با ہمت طالبہ کی ہمت کو سراہا گیا، ایڈوکیٹ سمیر شیخ نائب صدر جمعیتہ علماء ضلع پونے و صدر اصلاح معاشرہ کمیٹی جمعیتہ علماء ضلع پونے نے کہا کہ اپنے مذہب پر عمل کرنے کا حق ہمارے ملک کے آئین نے ملک کے ہر شہری کو دیا ہے، کون کیا کھائیں، کیا پہنیں، کیا سوچیں، اس پر دوسروں کو ناک گھسیٹنے کا کوئی حق نہیں ہے ! خاص کر کے قوم کی بیٹی کو ڈرانے کی جو کوشش ہوئی ہے اس کی ہم خاص مذمت کرتے ہیں، قاری مبشر احمد محمد کفایت اللہ جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء ضلع پونے نے کہا کہ ہماری بہن ''مسکان خان'' نے یہ بات کو ثابت کردیا کہ جو اللہ رب العزت سے ڈرتا ہے وہ کسی سے نہیں ڈرتا اور ایسے شر پسندوں کا مقابلہ ہمیں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اسی طرح کرنا ہوگا آج ہماری اس بہن کی ہمت کو اور ان کے والدین کی تربیت کو ہم کروڑوں سلام پیش کرتے ہیں، یہاں پر ایک اور بات صاف ہوگئی کہ وہاں کا کالج انتظامیہ کن لوگوں کے اشاروں پر کام کر رہا ہے، مسکان کی اس ہمت سے ہماری ان تمام ماؤں اور بہنوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے جو حجاب کو پہننا اپنا شرعی حق سمجھتے ہیں جس کی اجازت ہمارے ملک کے آئین نے ہمیں دی ہے، کرناٹک میں جس طرح مسلم طالبات کو حجاب کے لئے پریشان کیا جارہا اس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہے اور ایسے بزدلوں کا مقابلہ ہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کرتے رہیں گے اور ہمارے حق کے لئے آواز کو بلند کرتے رہیں گے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں