نئی ہلی، 9 جنوری : دہلی پولس نے ’سلی ڈیل‘ ایپ بنانے والے اونکاریشور ٹھاکر کو مدھیہ پردیش کے اندور سے گرفتار کیاہے دہلی پولس انٹلی جنس فیوزن اینڈ اسٹرٹیجک آپریشنز(آئی ایف ایس او) کے ڈپٹی کمشنر کے پی ایس ملہوترہ نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ٹھاکر نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ٹوئیٹر پر ایک ’ٹریڈ گروپ‘ کا رکن تھا، جسے اقلیتی طبقے کی خواتین کو بدنام کرنے اور ٹرول کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔
مسٹر ملہوترا نے کہا کہ ٹھاکر نے مبینہ طور پر گٹ ہب پر کوڈ بنایا تھا۔ اس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایپ شیئر کیا تھا۔ گروپ کے ارکان نے مسلم خواتین کی تصویر اپ لوڈ کی تھی۔ڈی سی پی نے کہا کہ اس نے جنوری 2020 میں ٹوئیٹر ہینڈل ’گینگاسیون‘ کا استعمال کرتے ہوئے ’ ٹریڈ مہاسبھا‘ نامی ٹوئیٹر گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
پولیس کے مطابق مختلف گروپوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ارکان نے مبینہ طور پر مسلم برادری کی خواتین کو ٹرول کرنے کے بارے میں بات کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ’سلی ڈیلز‘ ایپ پر ہنگامہ آرائی کے بعد ٹھاکر نے اپنے تمام سوشل میڈیا فٹ پرنٹ ہٹا دیے تھے۔
دریں اثناء پولیس نے کہا کہ 'سلی ڈیلز ایپ سے متعلق کوڈ؍تصویر کا پتہ لگانے کے لیے تکنیکی آلات کا مزید تجزیہ کیا جا رہا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں