اپرنا یادو اور امیت شاہ کی تصویر پر لوگوں کا تبصرہ - آج کرسی پر بیٹھایا ہے، الیکشن کے بعد اسٹول پر بیٹھائیں گے .
ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو نے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تصویر پر مختلف ردعمل دینا شروع کر دیا۔ کچھ صارفین نے کمنٹس کیا کہ آج کرسی پر بیٹھایا ہے ، الیکشن کے بعد اسٹول پر بیٹھائیں گے .
دراصل، اپرنا نے امیت شاہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور لکھا – عزت مآب وزیر داخلہ جناب امیت شاہ جی سے بالمشافہ ملاقات کرکے آشیرواد لیتے ہوئے ۔ اس تصویر میں اپرنا کرسی پر بیٹھی نظر آرہی ہیں، جب کہ امیت شاہ صوفے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس تصویر میں ایک خالی صوفہ بھی نظر آرہا ہے۔ اپرنا کے کرسی پر بیٹھنے کو لے کر کچھ سوشل میڈیا صارفین ان کا مزہ لے رہے ہیں۔
پونیت کمار سنگھ نامی ٹوئیٹر ہینڈل نے اس تصویر پر تبصرہ کیا کہ صوفہ خالی ہے لیکن پھر بھی اپرنا یادو کو پلاسٹک کی کرسی پر بٹھایا گیا ہے ۔ غنیمت ہے کہ وہاں اسٹول نہیں تھا۔ وکاس یادو نامی صارف نے لکھا، 'ہندوتوا اور قوم پرستی کے محکمے کے ٹھیکیدار، پسماندہ طبقے کی باغی خاتون کو پسماندہ سمجھ کر صوفے سے دور رکھا گیا ہے۔ ایسے لوگ اسی کے مستحق ہیں۔'
گگن نامی ایک ٹوئیٹر صارف نے تبصرہ کیا – میڈم سماج وادی حکومت میں ایک بڑا صوفہ سیٹ چاہتی تھی لیکن یہاں سنگل پائپ کرسی بھی اچھی لگ رہی ہے۔ سورج سنگھ نامی صارف نے لکھا، 'میڈم کو صوفہ بھی نہیں ملا۔ خیر کرسی تو مل گئی۔‘‘ انوج ترپاٹھی نامی ٹوئیٹر صارف لکھتا ہے – اپرنا جی، آپ صوفے کی بجائے کرسی پر کیوں بیٹھی ہیں؟ کیا ہوا شاہ جی نے صوفہ آفر نہیں کیا۔ یہ تو عزت کی بات ہے کہ کرسی ملی، کبھی کبھی تو یہ لوگ بیٹھنے کے لئے اسٹول بھی دیتے ہیں۔
اکبر خان نامی صارف نے تبصرہ کیا کہ صوفے پر بیٹھنے کے بجائے آپ کو کرسی تھما دی گئی۔ ابھی سے آپ کو بتایا جانے لگا ہے کہ آپ برابر میں بیٹھنے کے قابل نہیں ہیں۔ بلبل یادو نامی صارف لکھتے ہیں- صوفہ خالی ہونے کے بعد بھی کرسی ملی، 2 دن میں یہ حال ہوگیا۔ معلومات کے لیے بتادیں کہ اپرنا نے گزشتہ ہفتے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں