مراسلات و اعلانات
مزدور کارڈ جنتادل سیکولر خدمت پوائنٹ نجمہ آباد سے مفت بنوائیں
صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد کے زیر سرپرستی اور توحید انصاری اور حنان سرکار کی زیرنگرانی مزدور کارڈ بنانے کا کام جنتادل خدمت پوائنٹ بمقام نجمہ آباد مین روڈ، وارڈ نمبر ۲۰ میں آج بروز اتوار شروع ہوا- کثیر تعداد میں وارڈ نمبر ۲۰ و اطراف کے علاقوں کے افراد نے جنتادل خدمت پوائنٹ سے مزدور کارڈ مفت حاصل کیے- لوگوں کی سہولت کے لیے مزدور کارڈ بنانے کا کام کل بروز پیر صبح ۱۰ بجے سے شام ۷ بجے تک جاری رہیگا-
واضح رہے کہ جنتادل عوامی رابطہ آفس (آگرہ روڈ) پر بھی مزدور کارڈ بنانے کا کام مسلسل جاری ہے جس سے شہریان مستفیض ہو رہے ہیں- مزدوروں کے لیے جاری اور مستقبل میں آنے والی اسکیموں کےلیے مزدور کارڈ ایک اہم دستاویز ہے-
ضروری کاغذات
مزدور کارڈ بنانے کے لیے اوریجنل آدھار کارڈ جس پر آپکا موبائل نمبر درج ہو، نیشنالائزڈ بینک کی اوریجنل پاس بک اور جسے مزدور کارڈ بنوانا ہو اسکے کسی ایک قریبی رشتہ دار (شوہر، بیوی، ماں، باپ، بالغ بیٹا یا بیٹی) کا اوریجنل آدھار کارڈ ضروری ہے- اپنا موبائل فون بھی ضرور ساتھ لائیں-
کوویڈ ویکسین مفت لگوائیں
کل بروز پیر 3 جنوری 2022 کو ایکبار پھر عوامی خدمت کیجانب بڑھتے قدم
محترم شہریان، جنتادل سیکولر صدر شان ہند نہال احمد کی سرپرستی و جنتادل سیکولر کے ناٸب صدر خورشید کابل صاحب کی زیر نگرانی مدنی روڈ کابل چوک میں ویکسین کیمپ
۱۸ سال سے زیادہ عمر کے افراد اس کیمپ میں کورونا مدافعتی ٹیکہ مفت لگوا سکتے ہیں-
یاد رہے کیمپ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہیگا- کوویڈ ویکسین لگوانے کے لیے اپنا آدھار کارڈ اور موبائل لانا نہ بھولیں-
نوٹ خواتین کے لیے نشستوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں