امارات نے پرائیویٹ ڈرونز اور چھوٹے طیاروں پر پابندی عائد کردی
دبئی، 23جنوری : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پرائیویٹ ڈرونز اور چھوٹے اسپورٹس طیاروں پر ایک ماہ کی پابندی لگادی۔
امارات کے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق تفریحی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے نجی ڈرونز اور چھوٹے طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔
پرائیویٹ ڈرونز اور چھوٹے طیاروں پر پابندی کا نفاذ ایک ماہ کے لیے ہوگا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں