اسرائیل میں کورونا وائرس کے مزید 54135 نئے کیسز
یروشلم، 23 جنوری : اسرائیل میں ہلاکت خیز کووڈ-19 کے مزید 54,135 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے اس ملک میں متاثرین کی کل تعداد 22,12,596 ہوگئی ہے۔
اسرائیل کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز کہا کہ اس مہلک وائرس کی وجہ سے مزید 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 393 ہوگئی جب کہ سنگین حالت میں مبتلا مریضوں کی تعداد 638 سے بڑھ کر 732 ہوچکی ہے۔
ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 4 لاکھ 42 ہزار 229 کے نئے ریکارڈ پر پہنچ گئی ہے جب کہ یومیہ وائرس کی شرح 20.61 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں