src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جنتادل سیکولر, عیدگاہ ٹرسٹ اور جمعیۃ علماءجاگنگ ٹریک کی تعمیر کے خلاف قانونی و جمہوری اقدامات کی حمایت کا اعلان کیا. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 23 جنوری، 2022

جنتادل سیکولر, عیدگاہ ٹرسٹ اور جمعیۃ علماءجاگنگ ٹریک کی تعمیر کے خلاف قانونی و جمہوری اقدامات کی حمایت کا اعلان کیا.

 


جنتادل سیکولر, عیدگاہ ٹرسٹ اور      جمعیۃ علماء جاگنگ ٹریک کی تعمیر کے خلاف قانونی و جمہوری اقدامات کی حمایت کا اعلان کیا. 



مالیگاؤں : گزشتہ دنوں یہ بات سامنے آئی ہیکہ لشکر والی عیدگاہ پر جاگنگ ٹریک کی تعمیر کا کام شروع کیا جارہا ہے- اس ضمن میں سنیچر دیر رات *صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد* کی ایما پر پارٹی کے ایک وفد نے عیدگاہ ٹرسٹ کے ذمہ دار ڈاکٹر اخلاق اور جمعیتہ علماء کے مولانا اسجد ندوی سے ملاقات کی اور عیدگاہ کی جگہ پر جاگنگ ٹریک کی تعمیر کے خلاف قانونی و جمہوری اقدامات کی حمایت کا تیقن دیا-

اس دوران خبر موصول ہوئی کہ عیدگاہ گراونڈ پر جاگنگ ٹریک کی تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے- معاملہ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے جنتادل کے وفد نے دفتر جمعیتہ علماء، سلیمانی چوک، کے ذمہ داران سے بھی ملاقات کی اور جاگنگ ٹریک کی تعمیر کو روکنے کے لیے کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے، اس پر سنجیدہ گفتگو کی-

لشکر والی عیدگاہ کی جگہ پر جاگنگ ٹریک کی تعمیر کو رکوانے کے لیے جنتادل کے ذمہ داران اب بھی سرگرم ہیں اور کئی اہم شخصیات اس مسئلے پر پارٹی کے رابطے میں ہیں-

وفد میں جنتادل کے سہیل عبدالکریم، انیس مستری، ابوشعیب نہالی، معین اختر، عارف حسین پاپا، خورشید کابل، ڈاکٹر فیروز سفینہ، رمضان عباس و دیگر ذمہ داران شامل تھے-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages