دل کا دورہ پڑنے سے معروف صحافی کمال خان کا انتقال
لکھنؤ، 14جنوری: اترپردیش کے سینئر صحآفی کمال خان کا جمعہ کی صبح دل کا دورہ پڑجانے سے انتقال ہوگیا وہ تقریباً 61 سال کے تھے اہل خانہ نے بتایا کہ صبح تقریباً چار بجے کمال نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا مسٹر خان طویل عرصہ سے این ڈ ی ٹی وی سے منسلک تھے اور اپنے بے باک انداز اور غیرجانبدارانہ صحافت کے لئے جانے جاتے تھے۔
انھوں نے رات تک رپورٹنگ کی تھی۔ صبح سویرے ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور کچھ دیر بعد ان کا انتقال ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
کمال خان این ڈی ٹی وی میں سینئر عہدے پر فائز تھے۔ 61 سالہ کمال خان گزشتہ 3 دہائیوں سے صحافت سے وابستہ تھے۔
ساتھی صحافیوں نے بتایا کہ ان کی خبریں جمعرات کی شام 7 اور 9 بجے کے پرائم ٹائم میں چلتی تھیں۔ صحافی نغمہ نے بتایا کہ کمال خان نے کانگریس کے 150 امیدواروں کی فہرست پر بات کی تھی۔
خان نے کہا تھا کہ پرینکا کے اس فیصلے کا طویل مدتی اثر پڑے گا۔ نغمہ نے بتایا کہ رات جب وہ شو میں کمال سے بات کر رہی تھیں تو ان کی طبیعت بالکل ٹھیک لگ رہی تھی۔
انھیں یقین نہیں آتا کہ اب چند گھنٹوں کے بعد اس کی آواز ہمیشہ کے لیے گم ہو گئی ہے۔ وہ یقین نہیں کر سکتیں کہ کمال اب ان میں نہیں ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو اور دیگر لیڈروں نے بھی کمال کی موت کی اطلاع پر غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کمال خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے تئیں گہری تعزیت کرتے ہیں۔
یہ صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ کمال غیر جانبدارانہ صحافت کے چوتھے ستون اور مضبوط نگران تھے۔ خدا ان کی روح کو سکون دے
پسماندگان میں ان کی بیوی اور ایک بیٹا ہے۔ان کی بیوی روچی کمار انڈیا ٹی وی میں نامہ نگار کے طور پر کام کرتی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں