src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> شادی شدہ خاتون کو پیار کا سودا مہنگا پڑگیا. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 26 جنوری، 2022

شادی شدہ خاتون کو پیار کا سودا مہنگا پڑگیا.

 
شادی شدہ خاتون کو پیار کا سودا مہنگا پڑگیا. 


پٹنہ : (مہاراشٹر نامہ کرائم ڈیسک)  محبت کا حب بھی ذکر آتا ہے تو لیلی مجنوں, ہیر رانجھا, رومیو جولیٹ اور سونی مہیوال کا نام سر فہرست رہتا ہے.  آج اکیسویں صدی میں محبت کے مفہوم اور معنی بدل چکے ہیں. اب و پاکیزہ محبت ناپید ہوچکی ہے اگر محبت کے نام پر کچھ بچا ہے وہ ہے جنسی بھوک جسے ہم ہوس بھی کہہ سکتے ہیں.  جنس مخالف کو دام عشق میں گرفتار کرکے اس جسم تک رسائی حاصل کرنا ہی محبت کا نام بن چکا ہے.  جسے نئی نسل  محبت کے نام پر بآسانی کیش کررہی ہیں.  مرد ہو یا عورت اسی ہوس کی آگ جل رہے ہیں.    ایسے ہی ایک سنکی عاشق کی خبر بہار کے پٹنہ ضلع سے سامنے آئی ہے ، جس نے اپنی معشوقہ کو پانے کے بعد اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والی لڑکی شادی شدہ تھی ، لیکن اس کے باوجود پیار میں پاگل ملزم نے اس سے شادی کرلی ۔ اس کے بعد اس نے اپنی معشوقہ کے گلے میں پھندہ ڈال کر اس کا قتل کر دیا ۔ یہ سنسنی خیز واقعہ باڑھ تھانہ علاقہ میں پیش آیا ہے۔ ملزم نوجوان کا نام نیرج بتایا جا رہا ہے اور وہ بڈھنی چک گاؤں کا رہنے والا ہے ۔


ملزم نوجوان پر یہ الزام مقتولہ کی بہن نے لگایا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اس کی بہن سے شادی تو کرلی ، لیکن وہ اس کو اپنے ساتھ نہیں رکھ رہا تھا، اس لئے اس کو راستے سے ہٹانے کے لئے نیرج نے ایک سازش کے تحت لاش کو پھندے پر لٹکا دیا ۔ معاملہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے باڑھ کے سب ڈویژنل اسپتال بھیج دیا ۔


خاتون کے مطابق اس کی بہن کی شادی 20 سال قبل ہوئی تھی، اس کا شوہر ناسک میں کام کرتا تھا ۔ اسی دوران پڑوس میں رہنے والا نیرج اکثر اس کے گھر آیا کرتا تھا۔ شوہر کی غیر موجودگی اور اس کی پیار بھری باتوں نے مقتولہ کو نیرج کے قریب کر دیا ۔ دونوں کے درمیان معاشقہ ہوگیا ۔ مقتولہ کا شوہر ناسک میں ہی تھا ، اسی دوران دونوں نے ایک دن مندر میں شادی کرلی ۔ جب اس کے شوہر کو اس کا علم ہوا تو اس نے اس کو چھوڑ دیا اور بچوں کے ساتھ الگ ہوگیا ۔ ادھر مقتولہ دواری شادی کے بعد بھی اکیلی رہ رہی تھی ۔ وہ اپنے نئے شوہر نیرج کمار پر ساتھ رکھنے کیلئے دباؤ ڈالنے لگی ۔ 


نیرج نے پہلے سے شادی شدہ لڑکی سے شادی تو کر لی تھی ، لیکن وہ اس کو اپنے ساتھ نہیں رکھنا چاہتا تھا ۔ نیرج نے اس شادی شدہ پیاسی خاتون کی جوانی سے اپنی ہوس کی آگ ٹھنڈی کرلی، اب اس کا دل بھرگیا تھا.    ایسے میں مقتولہ کی بہن نے الزام لگایا ہے کہ نیرج نے سازش کے تحت اس کی بہن کا قتل کردیا اور اس کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا ۔ اب لڑکی کی موت کی حقیقت پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی واضح ہوسکے گی۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا ہے، پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages