src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں کے الخدمت خواتین گروپ کا مثالی کارنامہ! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 20 جنوری، 2022

مالیگاؤں کے الخدمت خواتین گروپ کا مثالی کارنامہ!

 

 


مالیگاؤں کے الخدمت خواتین گروپ کا مثالی کارنامہ!

گروپ کی روح رواں حجن علقمہ کوثر بے روزگار خواتین کو گھر بیٹھے روزگار مہیا کرنے میں مصروف عمل!! 


مالیگاؤں :(خیال اثر) خدمت خلق بہترین عمل ہے "اور جس کے دل میں بھی یہ بے لوث جذبہ موجزن ہو جایا کرتا ہے پہلے تو وہ روٹی بینک قائم کرتا ہے پھر کپڑا بینک ترتیب دیتا ہے. خواتین کو گھریلو روزگار سے منسلک کرنے کیلیے انھیں گھریلو امور میں طاق کرنے کے ساتھ گھر بیٹھے روزگار حاصل کرنے کا فن بھی عطا کرتی ہیں. خواتین کو علوم دینیہ سے بہرہ ور کرنے کے لئے درس قران کا اہتمام الخدمت خواتین گروپ کا سب سے بڑا کارنامہ ہے. پیچیدہ جسمانی بیماریوں کے سدباب کے لئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنا بھی الخدمت خواتین گروپ کا شعار رہا ہے.  پھر اس کے بعد رشتے ناطوں سے محروم غرباء کے لئے رشتے ناطوں کا اہتمام کرتے ہوئے بغیر جہیز کے نکاح کا انعقاد کرنے جیسا نیک جذبہ اگر خواتین اپنے دل میں لئے میدان عمل میں آئیں تو وہ حجن علقمہ کوثر کی سربراہی میں الخدمت خواتین گروپ قائم کرتے ہوئے سماج و معاشرہ میں سرخروئی کا سبب بن جایا کرتی ہیں. ہر شعبہ جات میں اپنی بے لوث خدمات انجام دینے والا یہ گروپ مسلسل اپنی تگ و دو میں مصروف ہے. نامساعد حالات اور مالی تنگی کے باوجود خواتین کا یہ گروپ مخیران قوم کے سہارے اپنی کاوشات جاری رکھے ہوئے ہے. کل خواتین کے اس گروپ نے لہو جما دینے والی سردی کے سخت ایام میں کھلی شاہراؤں اور چوک چوراہوں اور اسپتالوں میں اپنی راتیں  گزارنے والے بے نام و ننگ افراد کی اس طرح دل جوئی کی کہ سردی سے ٹھٹرتے کانپتے ناتواں وجود کو گرم کمبلوں سے ہم آغوش کردیا. حجن علقمہ کوثر کی سربراہی میں الخدمت خواتین کا یہ گروپ اپنے مستحسن اقدام کی بدولت شہر میں ایک نمایاں مقام حاصل کرتا جارہا ہے. مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کو اعزاز دینا بھی اس گروپ کا وطیرہ خاص رہا ہے. الخدمت خواتین گروپ کی سربراہ علقمہ کوثر نے خواتین کے دکھ کو جان کر ان کا سہارا بننے کے لئے غربت کی ماری خواتین کو سلائی کڑھائی کے ساتھ ساتھ دوسرے گھریلو روزگار سے بھی روشناس کرتے ہوئے انھیں روزگار سے منسلک کرتی جارہی ہیں حالانکہ انھیں خود تنگی داماں کی شکایت موجود ہے لیکن اس کے باوجود وہ مسلسل خواتین کو اونچا مقام دلانے کے لئے اپنی گھریلو ذمہ داریوں سے نبرد آزما رہتے ہوئے اپنے شب و روز کی قربانیاں دے رہی ہیں. آج شہر میں ہزارہا خواتین چند روپیے کمانے کے لئے در بدر بھٹک رہی ہیں یا پھر بھیک مانگنے جیسا تذلیل آمیز کام انجام دینے پر مجبور ہیں ایسی بے سہارا خواتین کے لئے حجن علقمہ کوثر اور الخدمت خواتین گروپ کا  دم غنیمت ہے. حجن علقہ کوثرکی نمایاں کارکردگی ہمارے بے حس سماج ومعاشرے کو آئینہ  دکھانےکے مترادف ہے کہ....... 

دیکھ زنداں سے پرے رنگ چمن جوش بہار 

رقص کرنا ہے پاؤں کی زنجیر نہ دیکھ 

کہ آج شہر مالیگاؤں کو حجن علقمہ کوثر اور الخدمت خواتین گروپ جیسے سینکڑوں گروپ کی از حد ضرورت آن پڑی ہے کہ خواتین کا یہ گروپ بغیر کسی سہارے کے اپنے وجود کو مسلم رکھتا جارہا ہے. خواتین کا یہ گروپ اپنے نمایاں اقدامات کی بدولت مالیگاؤں شہر اور قرب و جوار کا واحد ایسا گروپ ہے جس نے پردے کا اہتمام کرتے ہوئے خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے بے شمار کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں.


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages