src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جنتادل سیکولر کی جانب سے جشن جمہوریہ کا شاندار انعقاد، ۳ مقامات پر قومی پرچم لہرایا گیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 26 جنوری، 2022

جنتادل سیکولر کی جانب سے جشن جمہوریہ کا شاندار انعقاد، ۳ مقامات پر قومی پرچم لہرایا گیا





جنتادل سیکولر کی جانب سے جشن جمہوریہ کا شاندار انعقاد، ۳ مقامات پر قومی پرچم لہرایا گیا



 آج ۲۶ جنوری جنتادل سیکولر کی جانب سے  جشن جمہوریہ کا شاندار انعقاد کیا گیا- یوم جمہوریہ کے موقع پر پارٹی کی جانب سے تین جگہوں پر قومی پرچم لہرایا گیا- سب سے پہلے جنتادل سیکولر صدر شان ہند کی عوامی رابطہ آفس (آگرہ روڈ) پر صبح 8 بج کر 15 منٹ پر معین اختر کے ہاتھوں قومی پرچم لہرایا گیا- اسکے بعد جنتادل ہیڈ آفس (نندن ٹاور) پر صبح 8 بج کر 30 منٹ پر مسیح اللہ بیسٹ کے ہاتھوں ترنگا لہرایا گیا- 

آخر میں قدوائی روڈ پر شہیدوں کی یادگار سےمتصل قطعہ اراضی پرتعمیر “عہد نامہ آئین ہند کتبہ :بیادگار شہدائے جنگ آزادی مالیگاؤں” کے پاس لگے ستون پرصبح 10 بج کر 15 منٹ پر محترمہ شان ہند صاحبہ نے ترنگا لہرایا- عام شہریان، نوجوان، بچوں اور بزرگوں کی ایک بڑی تعداد نے شہیدوں کی یادگار کے پاس منعقدہ اس یوم جمہوریہ کی تقریب میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی-

 جنتادل سیکولر، مالیگاؤں 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages