src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> گوگل، ایئرٹیل کے ساتھ شراکت داری میں ایک ارب ڈالر کی کرے گا سرمایہ کاری - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 28 جنوری، 2022

گوگل، ایئرٹیل کے ساتھ شراکت داری میں ایک ارب ڈالر کی کرے گا سرمایہ کاری



گوگل، ایئرٹیل کے ساتھ شراکت داری میں ایک ارب ڈالر کی کرے گا سرمایہ کاری


 نئی دہلی, 28 جنوری : معروف ٹیک کمپنی گوگل ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی سرکردہ کمپنی بھارتی ایئرٹیل کے ساتھ شراکت داری کرکے اپنے انڈیا ڈیجیٹائزیشن فنڈ کے طور پرایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
اس سلسلے میں دونوں کمپنیوں نے شراکت داری کی ہے جس کے تحت گوگل ایئرٹیل میں 1.28 فیصد حصص کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی اور 30 کروڑ ڈالر کا کئی سال کاروباری معاہدہ کیا گیا ہے۔
ایئرٹیل کے بورڈ نے جمعہ کو گوگل کو 734 روپے فی شیئر کے حساب سے 7.1 کروڑ ترجیحی حصص جاری کرنے کی منظوری دی۔ مجموعی طور پر گوگل کو 5224.3 کروڑ روپے کے شیئرز جاری کیے جائیں گے۔
بی ایس ای میں آج ایئرٹیل کا شیئر 1.24 فیصد کے اضافے کے ساتھ 716 روپے فی شیئر پر کاروبار کر رہا ہے۔
ایئرٹیل نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ اس شراکت داری کے تحت، گوگل ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جس میں شراکت داری کے ساتھ ہی ممکنہ کاروباری معاہدے بھی شامل ہیں۔ آئندہ پانچ برسوں کے لیے دونوں کمپنیاں باہمی رضامندی سے یہ ممکنہ کاروباری معاہدہ کریں گی۔
ایئرٹیل نے کہا کہ گوگل کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر جدید ترین مصنوعات پیش کی جائیں گی تاکہ صارفین کو کفایتی اور بہتر تجربہ فراہم ہوسکے۔ اس سے ڈیجیٹل شمولیت کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages