سیکولر عوامی رابطہ آفس سے مزدور کارڈ کی مفت تقسیم
ہمارا مقصد مزدور کارڈ سے جڑی تمام سرکاری اسکیموں کا فائدہ مزدوروں تک پہنچانا ہے: شان ہند
کل بروز جمعہ شام ۵ بجے جنتادل سیکولر عوامی رابطہ آفس پر مزدور کارڈ کی مفت تقسیم کےلیے ایک تقریب منعقد کی گئی تھی- اس تقریب میں متعدد افراد نے جنتادل سیکولر صدر شان ہند نہال احمد اور پارٹی کے دیگر ذمہ داران کے ہاتھوں مزدور کارڈ حاصل کئے- یاد دلادیں کہ گزشتہ تین دنوں سے مزدور کارڈ بنانے کا کام جنتادل سیکولر عوامی رابطہ آفس سے مفت میں جاری ہے-
اس موقع پر شان ہند نے مزدوروں کو مخاطب کر کہا کہ جنتادل مزدور کارڈ سے جڑی تمام سرکاری اسکیموں کا فائدہ مزدوروں تک پہنچانا چاہتی ہے- “ہمارا مقصد صرف مزدور کارڈ بنا کر تقسیم کرنا نہیں ہے- ہم چاہتے ہیں کہ مزدور کارڈ کے زریعے آپ مزدوروں کے لیے جاری اسکیموں سے استفادہ کرسکیں-“
انھوں نے مزید کہا کہ مزدور کارڈ کے توسط سے ۲ لاکھ تک کا مفت بیما اور ۵ لاکھ تک مفت علاج کیسے مل سکتا ہے، اسکی رہنمائی آنے والے دنوں میں جنتادل کریگی- شان ہند نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جب نہال احمد صاحب نے فوٹو پاس اسکیم کارپوریشن سے شروع کی تھی تو کانگریس کے لوگ اسکا مذاق اڑاتے تھے- “لیکن اس اسکیم نےایسے افراد جن کے پاس گھر زمین نہیں تھی اور وہ سڑک پر رہ رہے تھے یا اوپن اسپیس پر مکان بناکر رہ رہے تھے، کو فائدہ پہنچایاتھا-“
آخر میں انھوں نے مزدور پیشہ افراد سے اپیل کی کہ وہ مزدور کارڈ بنوائیں اور سرکاری اسکیمز کا فائدہ اٹھائیں- مزدور کارڈ تقسیم کے موقع پر سینئر رکن جنتادل سہیل عبدالکریم نے کہا کہ جنتادل شہر کی واحد سیاسی پارٹی ہے جو پسماندہ طبقات اور مظلوموں کی مدد و رہنمائی کے لیے ہمیشہ کام کرتی رہتی ہے-
اس تقریب میں جنتادل کے ذمہ داران اور ورکرز جن میں شامل تھے رشید سیٹھ ایولے والے، کلیم احمد بھیا لال، کارپوریٹر عبدالباقی راشن والے، کارپوریٹر منصور احمد شبیر احمد، معاون کارپوریٹر سید سلیم، خورشید کابل، معین اختر، سہیل عبدالکریم، عارف حسین پاپا، عبدالرحمٰن انصاری، توحید انصاری، شیخ شاہد شیخ بھیکن، محمد وائرمین، انیس مستری اور صدرالدین مقادم، بڑی تعداد میں حاضر تھے-
Don't miss it :
مہاراشٹر میں کورونا نے مچائی تباہی، 10 وزراء اور 20 ایم ایل اے کورونا سے متاثر ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں