ایک دن میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز میں 22،781 کا اضافہ
نئی دہلی، 3 جنوری (یو این آئی) ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22,781 کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 1,45,582 ہوگئی ہے اس کے ساتھ ہی وائرس کے 33,750 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3,49,22,882 ہو گئی ہے اسی عرصے کے دوران جان لیواوبا سے مزید 123 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 81 ہزار 893 ہو گئی ہے۔
ہفتہ کو ملک میں 23 لاکھ 30 ہزار 706 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی اور اس کے ساتھ ہی مجموعی ویکسینیشن ایک ارب 45 کروڑ 68 لاکھ 89 ہزار 306 ہو گئی ہے۔
پیر کی صبح صحت اورخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 23 ریاستوں میں اب تک کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کے کل 1700 کیسز درج کیے گئے ہیں، جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 510، دہلی میں 351 اور کیرالہ میں 156 کیسز ہیں۔ اومیکرون سے 639 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں