src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ملک میں 145.44 کروڑ سے زائد لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 2 جنوری، 2022

ملک میں 145.44 کروڑ سے زائد لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے



ملک میں 145.44 کروڑ سے زائد لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے



 نئی دہلی،2 جنوری (یو این آئی) ملک میں کورونا وبا کے پھیلنے کے ساتھ ساتھ کووڈ ویکسینیشن میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 25 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 145.44 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 25 لاکھ 75 ہزار 255 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 145 کروڑ 44 لاکھ 13 ہزار پانچ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے 27553 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں ایک لاکھ 22 ہزار 801 مریض زیر علاج ہیں۔ یہ کل متاثرہ کیسز کا 0.35 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 2.55 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ملک کی 23 ریاستوں میں کووڈ کی نئی شکل اومیکرون کے 1525 کیسز پائے گئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ 460 مہاراشٹر میں، 351 دہلی میں اور 136 تمل ناڈو میں ہیں۔اومیکرون وائرس سے 560 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 9249 لوگوں کو کووڈ سے شفایابی ملی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 42 لاکھ 84 ہزار 561 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں اور اس کی شرح 98.27 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 10 لاکھ 82 ہزار 376 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک ملک میں کل 68 کروڑ 71 ہزار 486 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages