src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ادارۂ القاسم وارڈ نمبر 14 کے وفد کی ٹیکنیکل انجنئیر ساحل سے ملاقات ,.جنتادل کے جیالے و جانباز ورکر مسیح اللہ بیسٹ کی کامیاب نمائندگی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 11 جنوری، 2022

ادارۂ القاسم وارڈ نمبر 14 کے وفد کی ٹیکنیکل انجنئیر ساحل سے ملاقات ,.جنتادل کے جیالے و جانباز ورکر مسیح اللہ بیسٹ کی کامیاب نمائندگی



 
 ادارۂ القاسم وارڈ نمبر 14 کے وفد کی ٹیکنیکل انجنئیر ساحل  سے ملاقات



جنتادل کے جیالے و جانباز ورکر مسیح اللہ بیسٹ کی کامیاب نمائندگی



موجودہ وارڈ نمبر 14 کے ساکنان بجلی کے خراب تار اور بار بار بجلی بند ہو جانے سے حد درجہ پریشان تھے یہی وجہ رہی کہ وارڈ علاقے کے ذمہ داران و سر کردہ افراد نے ایک وفد کی شکل میں  مسیح اللہ بیسٹ صاحب سے ملاقات کی  اور اپنے مسائل سے باخبر کیا موصوف نے بلا کسی تاخیر کئے اپنے لیڈران سے رابطہ کیا خصوصی طور پر *اپوزیشن لیڈر کارپوریٹر شان ہند صاحبہ* سے گفتگو کی-

جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کل بروز پیر  10 جنوری 2022 کو شام میں 5بجے ادارہ القاسم اور علاقے کے سرکردہ افراد  کا ایک وفد مسیح اللہ بیسٹ کی سرپرستی میں مالیگاؤں ٹیکنیکل انجینئر ساحل سر سے کئی مطالبات کو لیکر  ملاقات کی جس میں عائشہ حکیم چوک سے مالیگاؤں ہائی اسکول تک جو پول(بجلی کے کھمبے) روڈ کے بیچ میں ہیں اس کو کنارے کرنا اور خراب وائر (بجلی کے تار) کو صحیح کرنا  تبدیل کرنا(جس کا ٹینڈر کارپوریشن سے نکل چکا ہے). جس پر انجینئر صاحب نے کہا کہ ٹھیکیدار سے بات کرکے اس کام کو جلد سے جلد کروایا جائیگا، مولانا حنیف ملی نگر(دت نگر) میں ایک پول (کھمبا) بہت زیادہ خراب ہوگیا ہے. اسے جلد سے جلد درست کیا جائے مطلب تبدیل کیا جائے ، اور فتح میدان سےلیکر پوار واڑی تک کا وائر تار تبدیل کیا جائے اور سڑک روڈ کےبیچ درمیان میں لگے کھمبوں پول کنارے کئے جائیں- 

اس بات پر ساحل سر نے کہا کہ میں آپ لوگوں کے تمام تر مطالبات پر نہ صرف غور کروں گا بلکہ یقین دلاتا ہوں کہ بہت جلد ٹھیکیدار سے بات چیت کر کے میٹنگ کر کے آپ کے کام کو کرواؤں گا  ہاں مگر آپ لوگوں نے جتنے مطالبات رکھے ہیں اس میں وائر تبدیل کرنا اور درست کرنا یہ سب تو ہمارا کام ہے وہ ہم کروا دیں گے مگر پہ پول کو کنارے کرنا یہ مشکل کام ہے یہ کام کارپوریشن کی ذمہ داری ہے یہ کام کارپوریشن سے ہی ہو گا  کیونکہ کمپنی کا کام ریپیرنگ کا ہے اور نیو پول اور وائر کا ٹینڈر کارپوریشن سے نکلتا ہے-

انجینئر صاحب سے اطمینان بخش گفتگو کے بعد یہ وفد وہاں سے سیدھا جنتا دل سیکولر کی آفس  واقع آگرہ روڈ پہنچا جہاں اپوزیشن لیڈر شان ہند صاحبہ سے ملاقات کی- اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر شان ہند صاحبہ  نے کہا کہ انجنئیر صاحب کو اپنا کام کر لینے دو اس کے بعد آپ لوگوں کا جو بھی مسئلہ حل ہونے سے رہ جائے آپ  مجھ سے ملاقات کریں  میں آپ لوگوں کے ساتھ کارپوریشن کمشنر سے ملاقات کروں گی اور یقین دلاتی ہوں کہ آپ کے تمام مسائل کو حل کروا کر دم لوں گی اور اگر کام نہیں ہوتا ہے تو جنتا دل اپنے اسٹائیل میں تحریک چلائے گی. 
مسیح اللہ بیسٹ نے علاقے کی جانب سے ادارہ القاسم کی جانب سے *شان ہند صاحبہ* کا شکریہ ادا کیا-

وفد میں *مدثر حسین گڈو، خالد ماسٹر، زبیر انصاری، آمین کے. پی. اشتیاق بھائی،سفیان بھائی* شامل تھے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages