src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مولانا عبدالحمید ازہری کی حیات وخدمات پر دینی،ملی،تعلیمی سیاسی وسماجی شخصیات نے خراج عقیدت پیش کیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 7 دسمبر، 2021

مولانا عبدالحمید ازہری کی حیات وخدمات پر دینی،ملی،تعلیمی سیاسی وسماجی شخصیات نے خراج عقیدت پیش کیا



مولانا عبدالحمید ازہری کی حیات وخدمات پر  دینی،ملی،تعلیمی سیاسی وسماجی شخصیات نے خراج عقیدت پیش کیا

کل جماعتی تنظیم کل بھی تھی آج بھی ہے اور کل بھی رہے گی۔ان شاءاللہ

مورخہ 6 دسمبر2021 بروز پیر بعد نماز عشاء حمیدیہ مسجدبڑا قبرستان میں مختلف مسالک کی نمائندہ تنظیم،کل جماعتی تنظیم کے زیر اہتمام قوم وملت کے بیباک قائد ورہنماء حضرت مولانا عبد الحمید ازہری صاحب رحمہ اللہ کی وفات پر ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت کل جماعتی تنظیم کے فاونڈر ممبر جناب فیروز احمد اعظمی صاحب حفظہ اللہ(جماعت اسلامی) نے فرمائی۔ مسجد حمیدیہ کے امام حافظ عبیدالرحمن ملی کی تلاوت قرآن کریم سے مجلس کا آغاز ہوا۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد ناظم پروگرام اور کل جماعتی تنظیم کے رکن مولانا جمال عارف ندوی صاحب نے تعزیتی نشست کے اغراض و مقاصد سامعین کے سامنے بیان کئے۔ سب سے پہلے شہر کی سیاسی وسماجی نمائندہ شخصیات  نےمولانا عبدالحمیدازہری صاحب رحمہ اللہ کی قوم وملت کے تئیں عظیم خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد دینی مدارس اور تنظیموں کے ذمے داران نےمولانا رحمہ اللہ کے دینی تعلیمی سماجی اور قوم ملت کے تئیں دی گئی بے مثال قربانیوں کا تذکرہ کیا۔ وہیں کل جماعتی تنظیم کے ذمہ داران نے مولانا کے کاموں اور انکے محاسن کا تذکرہ کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہارکیا اور مولانا کی وفات کو قوم وملت کے لئے عظیم خسارہ اور نقصان بتایا۔مقررین میں بعض تاثرات پیش کرتے ہوئےمولانا رحمہ اللہ کی بے لوث قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئے۔ مقامی جمعیت علماء،مدنی روڈ کے مولانا امتیاز اقبال احمد صاحب نے مولانا عبدالحمید ازہری صاحب کے سعودی عرب ملازمت جانے پر تفصیل سے روشنی ڈالی اورکہاکہ علماء کرام اور دینی تنظیموں اور اداروں میں خدمات انجام دینے والوں کی ویسی پذیرائی اور ان کی خدمات کا اعتراف نہیں کیا جاتا بلکہ ان کے معاشی مسائل کو بھی نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ مولانا امتیاز نے قوم وملت کی لاپرواہی اور بے رخی پر اپنے درد کا اظہار کیا اور اس طرف توجہ دلائی۔اشرف اکیڈمی کے صدر اطہر اشرفی صاحب نے کہا کہ لوگ پہلے اسلام پیش کرتے ہیں بعد میں کردار پیش کرتے ہیں جبکہ مولانا عبدالحمید ازہری صاحب نے اپنا کردار پیش کیا اور قوم وملت کے تئیں اپنی بیباکانہ قیادت سے رہنمائی فرمائی۔ جامعہ محمدیہ منصورہ کے صدر مولانا ارشد مختار محمدی حفظہ اللہ نے مولانا عبدالحمید ازہری کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا اور کہا پورے ملک میں جگہ جگہ اس طرح کل جماعتی تنظیم کوقائم کرکے ہی ہم واقعی مولانا ازہری صاحب کو سچی خراج عقیدت پیش کرسکتے ہیں۔
صدر موصوف کے صدارتی خطاب سے قبل کل جماعتی تنظیم کے قیام کے روز اول سے مولانا عبدالحمید ازہری کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے والے اور کل جماعتی تنظیم کے فاونڈر ممبر،جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کےامیرمولانا شکیل احمد فیضی صاحب نے کل جماعتی تنظیم کے پلیٹ فارم سے مولانا ازہری کی بے لوث خدمات کو تفصیل سے بیان کیا۔اور سامعین کے سامنے واضح بھی کیا کہ کل جماعتی تنظیم کل بھی تھی آج بھی موجود ہے اور ان شاءاللہ یہ تنظیم آگے بھی زندہ رہے گی۔ مولانا فیضی صاحب نے مولانا ازہری کی رفاقت میں کئے گئے مختلف اسفار کا تذکرہ ، اوران کےمحاسن وکردارکو بہتر انداز میں پیش کیا اور اپنی طرف سے،جمعیت اہل حدیث اورکل جماعتی تنظیم کی طرف سے تعزیتی کلمات پیش فرمایا۔ 
آخر میں صدر مجلس جناب فیروز اعظمی صاحب نے مختصر وقت میں خطبۂ صدارت پیش کیا۔اور مولانا کی وفات کو قوم و ملت کا بہت بڑا نقصان بتایا۔ صدر موصوف کی دعا پر اس تعزیتی نشست کااختتام ہوا۔
اس تعزیتی نشست میں مولانا ادریس عقیل ملی، مولانا عبدالعظیم فلاحی، حافظ عنایت اللہ محمدی، مولانا جمال ناصر ایوبی،صوفی جمیل ٹیلر،اکبر اشرفی،حافظ اشفاق محمدی، آصف حسین،بوہرہ جماعت، مولانا زبیر احمد ندیمی،مولانا سراج احمد قاسمی، مولانا آصف شعبان، قاری اخلاق جمالی،مولانا انیس الرحمن قاسمی،مولانا مصطفی جمالی،ایڈوکیٹ نیاز احمد لودھی،قاری خالد اقبال،مولانا عبیدالرحمن ملی،اسحاق سیٹھ زری والا،حافظ ریاض احمد ملی، مفتی عامر یاسین ملی،قاری زبیر اختر عثمانی،حافظ عارف اقبال عثمانی اور میڈیا سینٹر سے مختار عدیل،خلیل عباس وغیرہ کے علاوہ مولانا عبدالحمید ازہری کے فرزندان اور دیگر سیاسی،سماجی اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages