src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کیشو موریہ کے 'ٹوپی والے' بیان پر اوم پرکاش راج بھر نے کہا - مالک کے کہنے پر بول رہا طوطا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 4 دسمبر، 2021

کیشو موریہ کے 'ٹوپی والے' بیان پر اوم پرکاش راج بھر نے کہا - مالک کے کہنے پر بول رہا طوطا



کیشو موریہ کے 'ٹوپی والے' بیان پر  اوم پرکاش راج بھر نے کہا - مالک کے کہنے پر بول رہا طوطا




 جیسے جیسے یوپی میں اسمبلی انتخابات قریب آرہے ہیں لیڈروں اور پارٹیوں کے درمیان الزامات اور جوابی حملوں  میں اضافہ ہونے لگا ہے۔  یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے ٹوپی والے بیان پر راج بھر نے طنز کستے ہوئے کہا کہ طوطا مالک کے کہنے پر بول رہا ہے۔


 دراصل، کیشو پرساد موریہ نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ یوگی راج میں لنگی والوں اور ٹوپی والوں کے غنڈوں کے دن چلے گئے ۔  ان کے بیان کے حوالے سے اے بی پی پر سہیل دیو نے بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر سے  سوال پوچھا تو انہوں نے موریہ پر سخت تبصرہ کیا۔  انہوں نے کہا: دیکھو ایک طوطا ہوتا ہے، پالا جاتا  ہے، مالک پالتا ہے تو تھوڑا چارہ دیتا ہے،  کھلاتا ہے
کھٹا میٹھا ، جو وہ کھاتا ئے طوطا ۔  اس کے بعد وہ مالک کے اشارے پر بولتا ہے۔  اس کو یہ سمجھ میں نہیں آتآ کہ ہم خالی سیتارام سیتارام رٹ رہے ہیں۔


 راج بھر نے مزید کہا کہ پسماندہ سماج کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ موریہ کو دکھائی نہیں دے رہا ہے۔  انہوں نے کہا- اس طوطے کو یہ دکھائی نہیں دے رہا ہے کہ اٹاوہ میں ایس پی کو  تھپڑ کس نے  مارا، بھارتیہ جنتا پارٹی نے ، یہ ہے لا اینڈ آرڈر۔  پھر بی جے پی انہیں ضلعی صدر بناتی ہے۔


 یوپی میں امن و امان کی صورتحال پر طنز کرتے ہوئے راج بھر نے کہا کہ یہی بی جے پی لوگ تھانے میں گھس کر سی او کو مارتے ہیں۔  اس حکومت میں چیرہرن کا کام کس نے کیا تھا ، بی جے پی کے لوگوں نے کیا تھا ۔ یہ سو رہے تھے کیا؟


 راج بھر نے پنچایت انتخابات کے دوران ہونے والے تشدد کے لیے بی جے پی کے لوگوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ سب بی جے پی کے غنڈوں نے کیا تھا۔  کیشو پرساد موریہ پر وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے راج بھر نے کہا کہ کیشو پرساد موریہ نے کہا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ بنیں گے اور ہم نائب وزیراعلیٰ, محنت کرو۔  اس کے بعد جب حکومت بنانے کی بات آئی تو اتراکھنڈ سے آئے اور وزیر اعلیٰ بن گئے۔


 بتا دیں کہ راج بھر نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے ایس پی کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔  راج بھر گزشتہ انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ تھے اور یوگی حکومت میں وزیر بھی بنے تھے، لیکن بعد میں دونوں کے تعلقات خراب ہوگئے اور راج بھر نے بی جے پی سے الگ ہوکر یوگی کے خلاف محاذ کھول دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages