مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے مزید 51 نئے کیسز اور ایک ہلاک
اورنگ آباد،5 دسمبر : مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس (کوویڈ-19) کے 51 نئے کیسزسامنے آئے ہیں اور اس دوران اس وبا کی وجہ سے ایک مریض کی موت ہوگئی ہے۔
صحت کے حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ ضلع ہیڈ کوارٹرز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع بیڈ جان لیوا کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ متاثررہا ، جہاں 13 نئے کیسز درج ہوئے اور اس دوران ایک شخص کی موت ہوگئی۔
اس کے بعد ضلع لاتور میں 13، ضلع اورنگ آباد میں 11، پربھنی، ناندیڑ اور عثمان آباد اضلاع میں چار چار اور ضلع جالنا میں دو کیسز درج ہوئے۔ اس دوران ضلع ہنگولی میں ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں