تلنگانہ اردو ورکنگ فیڈریشن کی جانب سے تلنگانہ کے تین اردو صحافیوں کو ایوارڈس
حیددرآباد 6 دسمبر : تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی جانب سے ریاست کے تین ممتاز صحافیوں کے نام سے موسومہ ایوارڈس کے لئے سینئر صحافیوں کے ناموں کو قطعیت دی گئی۔ فیض محمد اصغر ایوارڈ جناب شوکت علی خان سینئر صحافی حیدرآباد، انور ادیب ایوارڈ جناب طاہر رومانی سینئر صحافی حیدرآباد اور تبسم فرید ایوارڈ جناب سید منیر سینئر صحافی ظہیرآباد کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایوارڈ دس ہزر روپیہ نقدرقم، یادگار مومنٹو،توصیف نامہ، شال اور گلدستہ پر مشتمل ہے۔ ایوارڈ ہر سال فیڈریشن کی جانب سے دیئے جاتے ہیں۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کا اجلاس جناب ایم اے ماجد صدر فیڈریشن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جناب سید غوث محی الدین جنرل سکریٹری نے رپورٹ پیش کی۔ ایوارڈ تقریب 10 ڈسمبر بروز جمعہ کی شام 6 بجے اردو مسکن ہال روبرو چو محلہ پیالس خلوت حیدرآباد میں منعقد ہوگی جس میں جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ تلنگانہ، بی ونود کمار نائب صدرنشین اسٹیٹ پلاننگ بورڈ، جناب احمد بن عبداللہ بلعلہ رکن اسمبلی، جناب محمد سلیم چیرمین اسٹیٹ وقف بورڈ، الم نارائنا چیرمین اسٹیٹ میڈیا اکیڈمی، جناب سید عمر جلیل آئی اے ایس سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈئٹ ایجوکیشن،جناب محمد قمر الدین سابق چیرمین اقلیتی کمیشن، جناب کے سرینواس ریڈی صدر انڈ ین جرنلسٹس یونین، جناب محمد غوث ڈائرکٹر/ سکریٹری اردو اکیڈمی، جناب ایس اے شکور سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ، جناب خواجہ وراحت علی جنرل سیکریٹری تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کو مدعو کیا گیا۔ اجلاس میں طاہر رومانی، حبیب علی الجیلانی،ایف ایم سلیم، ایس ایس کے حسینی اقبال، محمد امجد علی، ایم اے محسن، شیخ رفیع، قادر فیصل اور لطیف بابلہ نے شرکت کی۔ فیڈریشن نے اردو صحافیوں سے 10 ڈسمبر کو منعقد شدنی سالانہ ایوارڈ تقریب میں شرکت کی خواہش کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں