پرم بیرسنگھ کی عرضی پرآج عدالت عظمیٰ میں سماعت
بئی دہلی، 6 دسمبر : سپریم کورٹ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کی عرضی پر پیر کو (آج) سماعت کرے گی۔
مہاراشٹر حکومت نے ان کی (پرم بیر سنگھ کی) درخواست کی مخالفت کی ہے جس میں اس نے عدالت عظمیٰ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے خلاف مجرمانہ الزامات کی تحقیقات کے لئے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو حکم دے۔
جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی بنچ نے گزشتہ سماعت کے دوران پرم بیر سنگھ کو راحت دیتے ہوئے ان کی گرفتاری پر عبوری روک لگا دی تھی۔ اس کے علاوہ مرکز اور مہاراشٹر حکومت کو سی بی آئی انکوائری کی درخواست پر نوٹس جاری کیا تھا۔
مہاراشٹر حکومت نے سابق پولیس کمشنر کی درخواست پر جواب داخل کیا ہے، جو غیر قانونی وصولی سمیت کئی مجرمانہ معاملات کے ملزم ہیں۔ ریاستی محکمہ داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری نے حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی بی آئی جانچ کا مطالبہ جائز نہیں ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں