بھیونڈی میں اومیکرون ویرینٹ کے پہلے مریض کی تصدیق, قطر سے آیا ہوا شخص اومیکرون پوزیٹیو.
بھیونڈی, 2 دسمبر : بھیونڈی نظام پور میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں کوویڈ سے بچاؤ کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر، حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق متعدی بیماری کوویڈ 19 کے خلاف احتیاطی کوویڈ ویکسینیشن کی جارہی ہے۔ اس پس منظر میں، شہریوں کو بار بار مطلع کیا جا رہا ہے کہ وہ میونسپل سطح پر کوویڈ 19 سے بچاؤ کے اقدامات کو اپنائیں۔ اس وقت جب ملک میں کوویڈ 19 وائرس کی دوسری لہر پھیل رہی ہے، ریاست میں نیا وائرس اومیکرون وائرس پایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی سفر سے بھیونڈی آنے والے لوگوں کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور ان کا کوویڈ ٹیسٹ (آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ) کیا جا رہا ہے۔ اس جانچ کے بعد حال ہی میں بھیونڈی شہر کے غیبی نگر علاقے میں اومیکرون وائرس سے متاثرہ پہلا مریض ملا ہے ۔ یہ مریض قطر سے بھیونڈی آیا ہے۔ مریض کی کووِیڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں مکمل ہو چکی ہیں۔ اس لیے فی الحال متاثرہ مریض میں کوئی سنگین علامات نہیں پائی جارہی ہیں۔ تاہم، بھیونڈی شہر اومیکرون وائرس سے متاثر پہلا مریض ملا ہے اور شہریوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ کوویڈ کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور جن لوگوں کو ابھی تک کوویڈ ویکسین نہیں لگائی گئی ہے، اوہ کوویڈ سے بچاؤ کے ویکسین لگائے ۔ اس طرح کی اپیل میونسپل سطح پر کی جارہی ہے۔ -
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں