وزیراعظم نے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت ،انکی اہلیہ اور دیگر اہلکاروں کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت پر اظہار تعزیت کیا
نئی دہلی ،8 دسمبر : وزیر اعظم نریندر مودی نے تمل ناڈو میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور مسلح افواج کے دیگر اہلکاروں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے متعددٹوئیٹ میں، وزیر اعظم نے کہا ’’میں تمل ناڈو میں ہیلی کاپٹر کے حادثے سے کافی غمزدہ ہوں جس میں ہم نے جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور مسلح افواج کے دیگر اہلکاروں کو کھو دیا ہے انہوں نے انتہائی تندہی کے ساتھ ہندوستان کی خدمت کی میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
جنرل بپن راوت ایک بہترین سپاہی تھے۔ ایک سچے محب وطن، انھوں نے ہماری مسلح افواج اور سیکورٹی سے متعلق سازوسامان کو جدید بنانے میں کافی تعاون کیا۔ اسٹریٹجک معاملات سے متعلق ان کی بصیرت اور نقطہ نظر غیر معمولی تھا۔ ان کے انتقال سے مجھے گہرا صدمہ پہنچاہے۔

ہندوستان کے پہلے سی ڈی ایس کے طور پر، جنرل راوت نے دفاعی اصلاحات سمیت ہماری مسلح افواج سے متعلق مختلف پہلوؤں پر کام کیا۔ وہ اپنے ساتھ فوج میں خدمات انجام دینے کا بھرپور تجربہ لے کر آئے۔ ہندوستان ان کی غیر معمولی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرپائیگا۔‘‘
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں