سمندری طوفان جواد کے باعث پانچ ٹرینیں معطل
ترواتننت پورم، 2 دسمبر : سمندری طوفان جواد کے پیش نظر سدرن ریلوے نے جمعرات کو ایسٹ کوسٹ ریلوے (ای سی آر) سے گزرنے والی پانچ ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
سدرن ریلوے نے ایک ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ دو دسمبر (جمعرات) 1655 بجے ترواننت پورم سینٹرل سے کھلنے والی ترواننت پورم سینٹرل- شالیمار دو ہفتہ وار سپر فاسٹ ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
کنیا کماری سے ساڑھے پانچ بجے چلنے والی کنیاکماری۔ ڈبرو گڑھ ہفتہ وار وویک سپر فاسٹ ایکسپریس کو معطل کردیا گیا ہے۔
اسی طرح سلچر-ترواننت پورم سینٹرل ہفتہ وار ارونائی سپرفاسٹ ایکسپریس، دھنباد جنکشن - الاپپوزا ڈیلی ایکسپریس، پٹنہ جنکشن - ایرناکولم جنکشن دو ہفتہ وار سپر فاسٹ ایکسپریس کو بھی آج منسوخ کردیا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں