src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں کے فیض احمد منیار ڈیم میں غرقاب - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 12 دسمبر، 2021

مالیگاؤں کے فیض احمد منیار ڈیم میں غرقاب


 مالیگاؤں کے فیض احمد منیار ڈیم میں غرقاب.



مالیگاؤں : آج 12 دسمبر بروز اتوار  ہزار کھولی کے ساکن 50 سالہ فیض احمد عبدالمجید کھنہ کی  منیار ڈیم میں ڈوبنے  سے موت یوگئی ۔ ذرائع کے مطابق  فیض احمد اپنے دو دوستوں کے ہمراہ بذریعہ آٹو رکشا دوپہر 2 بجے کے درمیان منیار ڈیم پر تفریح کیلئے گئے تین دوستوں میں سے ایک شخص کی پانی میں ڈوبنے کے سبب موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق دوپہر 3 بجے فائر بریگیڈ عملہ کے شکیل تیراک کو سابق ایم ایل اے آصف شیخ  کا فون آیا جس میں خبر دی گئی کہ منیار ڈیم میں  ایک شخص غرقاب ہوگیا ہے  .  اطلاع ملتے ہی تعطیل پر ہونے کے باوجود شکیل تیراک نے بذریعہ موٹر سائیکل جائے وقوع  پر پہونچ کر منیار ڈیم میں فیض احمد کی لاش کو تلاش کرنا شروع کیا.  ڈھائی گھنٹے کی کڑی مشقت کے بعد شکیل تیراک نے لاش کو پانی سے باہر نکالا اور قانونی نقاط  کی تکمیل کیلئے لاش سول اسپتال روانہ کی گئی ۔ مرحوم فیض احمد کے پسماندگان میں 2 بیٹی،1 بیٹا اور بیوہ بتائے گئے ہیں۔ شکیل تیراک نے بموجب مرحوم اپنے دو دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کی غرض سے منیار ڈیم گئے تھے۔ جہاں آبشار کے پاس نہاتے ہوئے ان کا پیر پھسل گیا اور وہ گہرے پانی میں جاگرے اور ڈوبنے کی وجہ ان کی موت واقع ہوگئی۔ نعش کا پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کاروائی کے بعد لاش اہل خانہ کے سپرد کردی گئی ہے۔ مرحوم کو رات 9 بجے عائشہ نگر قبرستان میں سپرد لحد کیا جائے گا ۔  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages