src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> یوپی الیکشن 2022: شیو پال سنگھ یادو کے ساتھ گٹھ بندھن پر مہر، اکھلیش یادو نے ٹوئیٹ کر دی معلومات - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 17 دسمبر، 2021

یوپی الیکشن 2022: شیو پال سنگھ یادو کے ساتھ گٹھ بندھن پر مہر، اکھلیش یادو نے ٹوئیٹ کر دی معلومات

 

  کیوں بھئی چاچا, ہاں بھتیجہ


یوپی الیکشن 2022: شیو پال سنگھ یادو کے ساتھ  گٹھ بندھن پر مہر، 


اکھلیش یادو نے ٹوئیٹ کر دی معلومات



 یوپی اسمبلی الیکشن 2022: سماج وادی پارٹی اور  پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے درمیان گٹھ بندھن ہوگیا ہے۔  ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے اپنے چچا شیو پال یادو سے ملاقات کے بعد یہ معلومات دی ہے۔  اکھلیش چچا  سے ملنے ان کے گھر پہنچے تھے۔ 


 اکھلیش نے ٹوئیٹر پر لکھا، "پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے قومی صدر  سے ملاقات ہوئی اور  گٹھ بندھن کی بات طے ہوگئی ۔  علاقائی پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی ایس پی کو مسلسل مضبوط کر رہی ہے اور ایس پی اور دیگر اتحادی پارٹیوں کو تاریخی جیت کی طرف لے جا رہی ہے۔


  بتادیں کہ ملائم سنگھ یادو جس خاندان کو پچھلی کئی دہائیوں سے ساتھ لے کر چل رہے تھے، وہ 2017 کے انتخابات کے بعد دو ٹکڑوں میں بٹ گیا تھا۔  اس کا آغاز 2016 میں ہی ہوگیا تھا۔  نیتا جی کے خاندان کی یہ لڑائی اس نہج پر پہنچ گئی کہ اکھلیش نے چچا شیو پال کو وزیر کے عہدے سے ہٹا دیا اور چچا نے بھتیجے کو پارٹی سے نکال دیا۔  کچھ دنوں تک یہ لڑائی تھم   گئی۔  لیکن شیو پال سنگھ یادو نے اپنی پارٹی بنا کر ایک الگ راستہ چن لیا۔


 شیو پال اس وقت بھی سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ہیں۔  ان کی پارٹی نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیا تھا۔  لیکن ہر جگہ سے ہار گئی تھی ۔  اس شکست میں اسے اپنا مستقبل نظر آنے لگا تھا ۔  انہوں نے 12 اکتوبر سے سماجی تبدیلی کی رتھ یاترا شروع کی۔  اس کا مقصد اقتدار کی تبدیلی بتایا گیا تھا ۔  اس دوران  اقتدار کی تبدیلی کا علم نہیں البتہ شیو پال سنگھ یادو کآ دل ضرور بدل گیا تھا ۔  اس نے پہلے ایس پی کے ساتھ  گٹھ بندھن کی پیشکش کی۔  پھر اپنی پارٹی کے ایس پی میں انضمام کی بات کرنے لگے۔  آخر یوپی الیکشن سے پہلے چچا اور بھتیجہ اکٹھے ہو گئے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages