src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مولانا عبدالحمید ازہری کا سانحۂ ارتحال ایک بڑا علمی و ملی خسارہ . شہر میں غم کی لہر - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 4 دسمبر، 2021

مولانا عبدالحمید ازہری کا سانحۂ ارتحال ایک بڑا علمی و ملی خسارہ . شہر میں غم کی لہر

 


 
 


 

مولانا عبدالحمید ازہری کا سانحۂ ارتحال ایک بڑا علمی و ملی خسارہ . شہر میں غم کی لہر


مالیگاؤں :  شہر کی مشہور و معروف شخصیت  مولانا آزاد ریسرچ سینٹر وکل جماعتی تنظیم کے صدر اور دینی ملی خدمات کو ہمہ وقت انجام دینے والے بےباک رہنما سرکاری افسران کے سامنے نمائندگی کرنے والے شہر مالیگاؤں کے عالم دین حضرت مولانا عبدالحمید ازہری صاحب اس دارفانی سے کوچ کرگئے ہیں۔ انااللہ وانا الیہ رجعون۔  


مولانا کے انتتقال کی خبر سے شہر کا دینی,  ملی, علمی,  سیاسی سماجی  ماحول غمگین ہوگیا . ذرائع کے مطابق مولانا کی طبیعت کچھ دنوں سے ناساز تھی. سنیچر کی رات 12 بجے مولانا عبدالحمید ازہری کی روح قفس عنصری کو پرواز کرگئی. موت برحق ہے. پسماندگان میں تین بیٹیاں اور پانچ  بیٹےہیں۔ جمیعۃعلماء کے مقامی صدر و شہر کے ایم ایل اے مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی  نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحۂ ارتحال کو ایک بڑا علمی و ملی خسارہ قرار دیا اور کہاکہ مولانا عبدالحمید ازہری مرحوم کی عوامی و ملی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ وہ عوام اور علماء میں یکساں مقبولیت رکھتے تھے، اللہ پاک ان کی خدمات کو قبول فرماکر ان کے درجات بلند فرمائیں۔ آمین

 بعد نماز ظہر دوبجے بڑا قبرستان میں مرحوم کو سپر لحد کی جائے گا۔ مہاراشٹر نامہ 24 غم کی اس گھڑی میں برابر کا شریک ہے. 

شریک غم

جمعت علماء حلقہ نمبر1 کے صدر مولانا شکیل احمد قاسمی , مولانا عبد الماجد, مفتی حفظ الرحمن, حافظ عدنان, محمد اسماعیل رحمانی, محمد فیضان رجو, حذیفہ مولانا کمپاؤنڈ,  اعجازحنفی, عتیق انوائٹر, محمدارسلان سیفی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages