امریکہ کی 10 ریاستوں میں اومیکرون کے کیسز درج
واشنگٹن ، 4 دسمبر : امریکہ کی 10 ریاستوں میں کوویڈ-19 کی نئی قسم اومیکرون کے کیس سامنے آئے ہیں۔
طبی اہلکاروں نے بتایا کہ جمعہ کے روز میری لینڈ، نیبراسکا، پنسلوانیا، نیو جرسی اور یوٹا ریاستوں میں اومیکرون کے کیسز درج ہوئے ہیں۔ اس ہفتے کے آغاز میں کیلیفورنیا، کولوراڈو، ہوائی، مینیسوٹا اور نیویارک میں اومیکرون کے کیسز درج کئے گئے تھے۔
اومیکروں کا پہلا کیس جنوبی افریقہ میں سامنے آیا تھا اور اس کے بعد یہ امریکہ خاص طور پر مغربی ممالک میں نئی سفری پابندیاں اور صحت عامہ کے اقدامات کی وجہ سے ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔
اومیکروں کا پہلا کیس جنوبی افریقہ میں سامنے آیا تھا اور اس کے بعد یہ امریکہ خاص طور پر مغربی ممالک میں نئی سفری پابندیاں اور صحت عامہ کے اقدامات کی وجہ سے ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں