src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جو لوگ’کانگریس مکت بھارت' کی بات کرتے ہیں وہ خود ایک دن 'مکت' ہوجائیں گے: گہلوت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 28 دسمبر، 2021

جو لوگ’کانگریس مکت بھارت' کی بات کرتے ہیں وہ خود ایک دن 'مکت' ہوجائیں گے: گہلوت

 



جو لوگ’کانگریس مکت بھارت' کی بات کرتے ہیں وہ خود ایک دن 'مکت'   ہوجائیں گے: گہلوت


جئے پور، 28 دسمبر:راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے خلاف ریمارکس پاس کرنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں کانگریس اور اس کی پالیسیوں کی زیادہ ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ’کانگریس مکت بھارت‘ کی بات کرنے والے خودایک دن ’مکت‘ ہوجائیں گے مسٹر ]گہلوت نے آج ریاستی کانگریس دفتر میں کانگریس کے یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے میڈیا سے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جو ماحول ہے اس کے مطابق یہ لوگ اپنی آواز کو سامنے لا رہے ہیں، آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ملک کس سمت جا رہا ہے۔

مسٹر گہلوت نے مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے حوالہ سے کہا کہ پوری دنیا ان کے نام عالمی یوم عدم تشدد منارہی ہے، اس شخصیت کے لیے جس طرح کے الفاظ سنتوں اور سادھوؤں نے استعمال کیے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، آپ سوچ سکتے ہیں کہ یہ لوگ ملک کو کس سمت میں لے جانا چاہتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages