مسلم ریزرویشن کے لیے ممبئی ایم آئی ایم کا دھرنا اندولن
مالیگاؤں مجلس ایم ایل اے مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب و دھولیہ مجلس ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی شرکت
مسلمانوں کو نوکریوں و تعلیم میں ٪5 ریزرویشن و اوقاف کی زمینوں کے تحفظ کو لیکر ممبئی ایم آئی ایم کی جانب سے آزاد میدان میں یک روزہ دھرنا دیا گیا جس میں مہاراشٹر کی مہا وکاس آگھاڑی سرکار سے مسلمانوں کو نوکریوں و تعلیم میں ٪5 ریزویشن دینے نیز مہاراشٹر بھر میں اوقاف کی زمینوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اس دھرنے میں مجلس اتحاد المسلمین مالیگاؤں کے ایم ایل اے مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب و شہر دھولیہ مجلس رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے شرکت کرتے ہوئے مہا وکاس آگھاڑی سرکار سے ٪5 فیصد ریزرویشن و اوقاف کی زمینوں کے تحفظ کا مطالبہ رکھا اور مہا وکاس آگھاڑی سرکار کو آگاہ کیا کہ حکومت ان مطالبات پر اگر کوئی فیصلہ نہیں لیتی تب تک مہاراشٹر بھر میں ایم آئی ایم کی جانب سے احتجاج ہوتا رہے گا ۔ اس دھرنے میں ممبئی مجلس اتحاد المسلمین کے صدر فیاض احمد خان سمیت سبھی ذمہ داران و اراکین نے شرکت کی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں