امیت شاہ آج بی جے پی اور نشاد پارٹی کی مشترکہ ریلی سے خطاب کریں گے
لکھنؤ، 17 7دسمبر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اورنشاد پارٹی کی مشترکہ ریلی سے خطاب کریں گے ۔ شاہ کوآپریٹو سے متعلق دو دیگر پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے۔
ریاستی بی جے پی کے ترجمان ہمانشو دویدی نے کہا کہ لکھنؤ کے رمابائی امبیڈکر میدان میں منعقد ’سرکار بناو ادھیکار پاو‘ ریلی سے شاہ دوپہر 2 بجے خطاب کریں گے ۔ دویدی نے کہا کہ وزیر داخلہ شاہ کے علاوہ وزیراعلیٰ یوگی، نشاد پارٹی کے صدر ڈاکٹر سنجے نشاد، بی جے پی کے ریاستی صدر سواتنتر دیو سنگھ اورنائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور دنیش شرما بھی ریلی سے خطاب کریں گے۔

اس کے بعد وزیرداخلہ شاہ یہاں واقع اندرا گاندھی فانڈیشن میں تین بجےاتر پردیش کوآپریٹیو بینک کی 23 نئی شاخوں اوراسٹیٹ گودام کارپوریشن کے 29 گوداموں کا افتتاح کریں گے ۔ شام کو پونے پانچ بجے شاہ سہکار بھارتی کے ساتویں قومی کنونشن کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس کنونشن کا اہتمام لکھنؤ میں واقع گورنمنٹ پولی ٹیکنک کیمپس میں کیا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں