مراٹھواڑہ میں کورونا کے 25 نئے کیسز
اورنگ آباد، 17 دسمبر : مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 25 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ طبی احکام نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔
ضلع صدرمقامات سے یواین آئی کی جانب سے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق مراٹھواڑہ خطہ کے آٹھ اضلاع میں اس دوران سب سے زیادہ اورنگ آباد متاثر رہا، یہاں کووڈ-19 کے 12 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد لاتور میں دو کیسز درج کئے گئے اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ جالنہ میں اس وبا سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ ناندیڑ میں پانچ کیسز، عثمان آباد میں چار، بیڑ میں دو کیسز درج کیے گئے۔ اس دوران پربھنی اور ہنگولی میں کوئی نیا کیس
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں