لدھیانہ دھماکہ معاملے میں جرمنی میں ایس ایف جے کا رکن گرفتار
نئی دہلی،28 دسمبر : پنجاب کے لدھیانہ عدالت احاطے میں پچھلے ہفتے ہوئے دھماکے کے سلسلے میں جرمنی پولیس نے منگل کو خالصتانی حامی گروپ ’سکھ فارجسٹس ‘ سے جڑے جسوندر سنگھ ملتانی کو گرفتار کیا۔ اعلی عہدے کے ذرائع نے آج یہ معلومات دی۔
ذرائع نے کہا کہ جسوندر نے لدھیانہ ڈھماکےلئے سپلائر کا کام کیا تھا اور وہ ایسے کئی اور دھماکوں کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم پر ہندوستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی اس طرح کی سرگرمیوں کےلئے سازش کرنے کا الزام ہے۔
خفیہ محکمے کے ذرائع نے یواین آئی کو بتایا،’’جسوندر پاکستان میں اپنے مددگاروں کے ذریعہ پنجاب کو دھماکہ خیز مواد کی سپلائی کرتا تھا۔‘‘انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں جلد ہی اور بھی کئی گرفتاریاں ہونے کی امید ہے۔
جسوندر پنجاب کے ہوشیار پور کا رہنے والا ہے۔وہ سکھ فارجسٹس کے بانی گرپتونت سنگھ پنو کا قریبی ساتھی ہے، جو یورپ سے خالصتانی حامی علحیدہ پسند سرگرمیوں میں فعال طورپر شامل ہے۔
Don't miss it
ہندوستان میں اومیکرون کے کیسز 600 سے تجاوز کر گئے، مہاراشٹر اور دہلی سب سے زیادہ متأثر ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں