امریکہ میں فائرنگ، تین طالب علم ہلاک
امریکہ, یکم دسمبر (یو این آئی/ اسپوتنک) امریکی ریاست مشی گن میں ڈیٹرائٹ کے قریب ایک ہائی اسکول میں ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں تین طالب علم ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔
یہ اطلاع اوکلینڈ کاؤنٹی انڈر شیرف مائیکل میک کیبے نے دی ہے۔ انہوں نے کہا ’’یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ مجھے یہ رپورٹ دینی پڑ رہی ہے کہ ابھی ہمارے پاس تین متوفی ہیں اور وہ تمام طالب علم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فائرنگ کرنے والا ہائی اسکول کا 15 سالہ طالب علم ہے اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فائرنگ کا مقصد ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں