src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں گراوٹ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 7 دسمبر، 2021

ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں گراوٹ


ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں گراوٹ



نئی دہلی، 7 دسمبر : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 6,822 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو ایک دن پہلے رپورٹ کیے گئے 8,306 کیسز سے بہت کم ہے۔ اسی عرصے میں 220 افراد مریض جان کی بازی ہار گئے۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے گھٹ کر 95,014 رہ گئی ہے۔ کورونا وائرس کے 6822 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 46 لاکھ 48 ہزار 383 ہو گئی ہے۔


اسی عرصہ کے دوران 10004 مریض صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی جان لیوا وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ 79 ہزار 612 ہوگئی۔


گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس جان لیوا وائرس سے 220 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 73 ہزار 757 ہو گئی ہے۔
ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 0.27 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.36 فیصد اور اموات کی شرح 1.37 فیصد ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages