دہلی میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے پانچ ڈگری کم، 3.2 ڈگری سیلسیس درج
نئی دہلی، 20 دسمبر : دہلی میں سردی کی لہر جاری ہے پیر کی صبح یہاں کم از کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے پانچ درجے کم ہے ہندوستانی محکمہ موسمیات نے پیر کے لیے دہلی میں یلو الرٹ جاری کیا اور 24 یا 25 دسمبر کو یہاں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق 21 دسمبر تک ہندوستان کے شمال مغربی علاقوں میں شدید سردی کی لہر کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
پیر کی صبح دہلی کی ہوا کا معیار انتہائی خراب درجے میں درج کیا گیا تھا۔ پیر کو ہوا کا معیار بھی انتہائی خراب کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا جس کا اے کیو وائی 327 تھا جبکہ اتوار کو ہوا کا معیار اے کیو وائی 290 کے ساتھ انتہائی خراب زمرے میں تھا۔
سسٹم آف ائر کوالٹی ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (ایس اے ایف اے آر) کے مطابق آج صبح 10 بجےپی ایم 2.5 اور پی ایم 10 بالترتیب 133 اور 222 درمیانے درجے میں انتہائی خراب ریکارڈ کیے گئے۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دہلی سے ملحقہ علاقوں میں اے کیو آئی خراب سے انتہائی خراب کیٹیگری میں تھا، فرید آباد میں 299، غازی آباد میں 231، گروگرام میں 288 اور نوئیڈا سیکٹر 62 میں 298 درج کیا گیا۔
اے کیو آئی کو صفر سے 50 اچھا، 51 سے 100 تسلی بخش، 101 سے 200 اعتدال، 201 سے 300 ناقص، 301 سے 400 انتہائی خراب، اور 401 سے 500 سنگین حد تک خراب سمجھا جاتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں