src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> معطلی واپس نہ لئے جانے کے خلاف اپوزیشن کا ایوان بالا سے واک آؤٹ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 30 نومبر، 2021

معطلی واپس نہ لئے جانے کے خلاف اپوزیشن کا ایوان بالا سے واک آؤٹ




معطلی واپس نہ لئے جانے کے خلاف اپوزیشن کا ایوان بالا سے واک آؤٹ


نئی  دہلی، 30 نومبر : اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے ایوان بالا راجیہ سبھا سے اپوزیشن کے بارہ ارکان کی معطلی کے خلاف منگل کو ایوان سے واک آؤٹ کیا ضروری دستاویز میز پر رکھے جانے کے بعد قائد حزب اختلاف ملکا ارجن کھڑگے نے اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کی معطلی کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ یہ ضابطہ کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان کی معطلی کا قرارداد اس واقعہ کے بعد لایا گیا ہے اور بعض ارکان جن کاہنگامہ آرائی سے کوئی تعلق نہیں تھا، انہیں بھی معطل کردیا گیا ہے۔


بعد ازاں چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ارکان کے خلاف ضابطہ کے تحت کارروائی کی گئی ہے اور یہ کارروائی ایوان نے کی ہے چیئرمین نے نہیں کی۔ اس کے بعد کانگریس، عام آدمی پارٹی، راشٹریہ جنتا دل، سماج وادی پارٹی اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔


کچھ دیر بعد ترنمول کانگریس اور بہوجن سماج پارٹی کے ارکان بھی ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages