src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کجریوال کا مودی پر کورونا کے نئے ویرینٹ سے متاثرہ ممالک سے پروازوں پر پابندی کا مطالبہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 27 نومبر، 2021

کجریوال کا مودی پر کورونا کے نئے ویرینٹ سے متاثرہ ممالک سے پروازوں پر پابندی کا مطالبہ



کجریوال کا مودی پر کورونا کے نئے ویرینٹ سے متاثرہ ممالک سے پروازوں پر پابندی کا مطالبہ



نئی دہلی، 27 نومبر : دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ ان ممالک سے آنے والی پروازوں کو روک دیں جہاں کورونا کے نئے ویرینٹ سامنے آئے ہیں۔
مسٹر کجریوال نے ایک ٹویٹ میں کہا’’وزیراعظم سے اپیل ہے کہ وہ کورونا کے نئے ویرینٹ سے متاثر ہونے والے ممالک سے آنے والی پروازوں کو فوری طور پر روک دیں۔ ہمارا ملک بڑی مشکل سے کورونا کی تباہی سے نکلا ہے۔ ہمیں ہر ممکن اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ کورونا کی نئی شکل ہندوستان میں داخل نہ ہو۔
قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو دہلی میں کورونا وائرس کے مزید 23 نئے کیسز سامنے آئے تھے اور اس کی شرح 0.04 فیصد ہے۔ دہلی میں اب تک ہلاکت خیز وائرس کے 14 لاکھ 40 ہزار 807 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جب کہ 14.15 لاکھ سے زیادہ لوگ شفایاب ہو ئے ہیں۔ دہلی میں اس وبا سے اب تک 25,095 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages