Coronavirus Omicron Variant :
نئے کورونا وائرس ویرینٹ کی مہاراشٹر میں دستک سے خوف و دہشت کا ماحول ,
صورت حال بگڑنے پر پونہ میں عائد ہوسکتی ہیں پابندیاں : اجیت پوار
ممبئی : کورونا کے معاملات پر قابو پانے کی خبروں کے درمیان اب جنوبی افریقہ میں ایک نیا کورونا ویریئنٹ Omicron Variant سامنے آگیا ہے۔ اس نئی ہئیت کی پیدائش نے پوری دنیا میں ہلچل مچادی ہے۔ مرکزی و ریاستی انتظامیہ نے نئے اقدامات کے ساتھ صورت حال سے نپٹنے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس نئے وائرس سے ریاستی اور مرکزی حکومت بھی فکر مند ہوگئی ہیں ۔ مہاراشٹر کے پونے شہر میں حالات جائزہ لینے اور اس سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ سرگرم دکھائی دے رہی ہے۔
پونہ شہر کے نگراں وزیر اور ریاست کے نائب وزیراعلی اجیت پوار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پونے کے لوگوں کیلئے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ پونے کی صورتحال کے بارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اجیت پوار نے کہا کہ پونہ شہر میں پابندیاں بھی لگائی جاسکتی ہیں ۔ اجیت پوار کا کہنا ہے کہ صورتحال پر غور کرنے کے بعد مزید اقدامات کئے جائیں گے۔
پونہ گزشتہ کووڈ لہر میں زیادہ متاثر ہوا تھا ، اس صورت حال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے ساتھ آن لائن میٹنگ میں اس معاملہ کو اٹھائیں گے اور حل کے متعلق گفتگو بھی کریں گے ۔ اجیت پوار نے کہا کہ پونے میں صورتحال بہتر ہے اور معاملات قابو میں ہیں، اگر صورتِ حال بگڑتی دکھائی دی تو پابندیاں لگانی پڑسکتی ہیں ۔
اجیت پوار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کورونا صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے ریاست کے تمام ضلع کلکٹروں کی آن لائن میٹنگ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ وزیر اعظم نریندربمودی سے آن لائن ملاقات میں بیرون ملک سے آنے والی پروازوں سے متعلق سوالات رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی الحال گھریلو مسافروں پر کوئی پابندی نہیں ہے اور مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق بین الاقوامی مسافروں پر پابندیاں عائد کی جائیں گی ۔
اجیت پونے نے کہا کہ چونکہ پونے میں کورونا کی صورتحال فی الحال قابو میں ہونے کے پیشِ نظر یکم دسمبر سے سنیما اور تھئیٹر پوری طرح سے کام کرنا شروع کر دیں گے اور دسمبر کے چوتھے ہفتے میں بھی متھڈی جاترے اور سوائی گندھاروا میوزک فیسٹیول جیسے پروگرام تمام قوانین کے ساتھ منعقد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
اجیت پوار نے کہا کہ پونے اور پمپری چنچواڑ میں جمبو کووڈ اسپتالوں کا ڈھانچہ برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں