شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی کی شادی کے چرچے. کس کی دلہنیا بن رہی ہے سوناکشی؟
نئی دہلی: اگرچہ سوناکشی سنہا کی شادی یا ریلیشن کے بارے میں کبھی کوئی خاص خبر سامنے نہیں آئی، لیکن اب کچھ رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ شتروگھن سنہا کی لاڈلی بیٹی جلد ہی سہیل خان کے سالے بنٹی سچدیوا سے شادی کرنے جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ سلمان خان نے سوناکشی کا فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرایا تھا اور یہیں سے انہیں انڈسٹری میں پہچان ملی تھی ۔
بالی ووڈ ببل کی ایک رپورٹ کے مطابق سوناکشی سنہا نے بتایا کہ جب وہ اسکول میں پڑھتی تھی تو انہیں سچا پیار ہو گیا تھا۔ لیکن، جیسے ہی انہوں نے اپنا گریجویشن مکمل کیا، انہوں نے اس لڑکے کو اوکے بائی بائی کہہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی محبت بہت سنجیدہ تھی جو 5 سال سے زیادہ چلی۔ حالانکہ انہوں نے اس لڑکے کا نام ظاہر نہیں کیا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ ان کا اشارہ بنٹی سچدیوا کی طرف ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ سوناکشی سنہا اور بنٹی سچدیوا کو کئی پارٹیوں میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ سوناکشی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ بنٹی ایک سیلف میڈ شخص ہیں اور وہ صرف اپنے بیچلر ہوڈ سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے اپنے پہلے سیریس ریلیشن شپ کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا، 'مجھے لگتا ہے کہ جب میں پہلی بار سیریس ریلیشن شپ میں آئی تو میں اس وقت 21 یا 22 سال کی تھی۔'
انہوں نے کہا، 'میرا یہ رشتہ پانچ سال سے زیادہ چلا۔' جہاں تک بنٹی سچدیوا سے ان کی شادی کا تعلق ہے، دبنگ اور 'راؤڈی راٹھور' جیسی بہترین فلموں سے نام کمانے والی سوناکشی جلد ہی انڈسٹری کے بھائی جان کی رشتہ دار بن سکتی ہیں۔ تاہم اس بارے میں ابھی تک خان فیمیلی یا سنہا فیمیلی کی طرف سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں