src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> فوج نےراجوری میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 26 نومبر، 2021

فوج نےراجوری میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا



فوج نےراجوری میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا



جموں ، 26 نومبر (یو این آئی) فوج نے جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے بھمبر گلی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پردہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو مار گرایا ہے ۔
جموں میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے آج یہاں بتایا کہ کل دیر رات پاکستان کی طرف سے دہشت گردوں نے بھمبر گلی میں لائن آف کنٹرول سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا ’’ ہندوستانی فوج کے چوکس اہلکاروں نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور ایک پاکستانی دہشت گرد کو مار گرایا ۔ ترجمان نے بتایا کہ ایک دہشت گرد کی لاش اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن ابھی جاری ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages