لکھیم پور کھیری سانحہ : عدالت عظمیٰ میں سماعت آج
نئی دہلی، (8 نومبر ) سپریم کورٹ لکھیم پور کھیری قتل کیس کی سماعت آج کرے گا۔
یہ معاملہ چیف جسٹس این وی رمن اور جسٹس سوریہ کانت اور ہیما کوہلی کی بنچ کے سامنے ایک مفاد عامہ کی عرضی کے تحت سماعت کے لیے درج کیا گیا ہے۔
یہ معاملہ چیف جسٹس این وی رمن اور جسٹس سوریہ کانت اور ہیما کوہلی کی بنچ کے سامنے ایک مفاد عامہ کی عرضی کے تحت سماعت کے لیے درج کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں اس بنچ نے 26 اکتوبر کو اس معاملے کی سماعت کی تھی۔ اس دوران بنچ نے اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو معاملے کی جانچ میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر سرزنش کی تھی ۔ عدالت نے گواہوں کے تحفظ کا حکم دیتے ہوئے سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت بیانات کو تیزی سے ریکارڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔
خیال رہے 3 اکتوبر کو اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں احتجاج کرنے والے 4 کسانوں سمیت آٹھ افراد مارے گئے تھے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا اس معاملے میں ملزمین میں شامل ہیں۔ پولیس نے آشیش سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
ایک سال سے احتجاج کر رہے کسان 3 اکتوبر کو نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کی آمد کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کر رہے تھے، جو مرکزی وزیر مملکت کے آبائی گاؤں میں منعقد ایک پروگرام میں پہنچے تھے۔ الزام ہے کہ احتجاج کرنے والے کسانوں کو آشیش کی کار نے کچل دیا۔ اس کار میں دیگر ملزمان کے ساتھ آشیش بھی سوار تھا۔ تاہم آشیش نے اس کار میں موجود ہونے سے انکار کیاہے۔ ایک کار ڈرائیور اور ایک مقامی صحافی سمیت چار دیگر افراد تشدد میں مارے گئے جو چار مشتعل کسانوں کو کار سے کچلنے کے بعد پھوٹ پڑاتھا۔ پرتشدد ہجوم نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں