src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعیتہ علماء ضلع پونے کا انتخاب بحسن و خوبی اختتام پذیر - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 22 نومبر، 2021

جمعیتہ علماء ضلع پونے کا انتخاب بحسن و خوبی اختتام پذیر



جمعیتہ علماء ضلع پونے کا انتخاب بحسن و خوبی اختتام پذیر


حافظ محمد کفایت اللہ جمعیتہ علماء ضلع پونے کے صدر منتخب


پونے۔21/نومبر بروز اتوار بعد نماز عصر بیت الامن، کلوڑ بستی میں جمعیتہ علماء ضلع پونے کے اراکین منتظمہ کی انتخابی نشست جمعیتہ علماء ضلع پونے کے صدر حافظ محمد کفایت اللہ کی صدارت میں منعقد ہوئی، اس انتخابی نشست میں بطور مشاہدین مولانا عبدالقیوم صدر جمعیتہ علماء ضلع ناسک اور حاجی مشتاق صوفی جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء دھولیہ نے شرکت فرمائی،‌ مولانا جہانگیر قاسمی کی تلاوت کلام پاک سے اس میٹنگ کا آغاز ہوا، قاری مبشر احمد محمد کفایت اللہ نے جمعیتہ علماء ضلع پونے کی دو سالہ کارگزاری کو مختصر اور جامع انداز میں حاضرین کے سامنے پیش کیا، اس کے فوراً بعد انتخابات کا سلسلہ شروع ہوا، ایڈوکیٹ سمیر شیخ نے آئندہ ٹرم کے صدر کے لئے حافظ محمد کفایت اللہ کا نام پیش کیا جس پر تمام اراکین منتظمہ نے اپنے اتفاق کا اظہار کیا اور موصوف کو جمعیتہ علماء ضلع پونے کا صدر منتخب کر لیا گیا، نائبین صدر کے لئے ایڈوکیٹ سمیر شیخ، محمد حبیب اللہ شیخ، حفیظ الرحمٰن شیخ، جنرل سیکریٹری کے لئے قاری مبشر احمد کو منتخب کیا گیا، خازن کے لئے محمد کوثر شیخ اور سیکریٹریز کے لئے مولانا جاوید ندوی، مولانا جہانگیر قاسمی، ایڈوکیٹ سفیان شیخ اور حاجی رئیس احمد کو منتخب کیا گیا، مولانا عبدالقیوم (مشاہد) نے جمعیتہ علماء کی خدمات پر روشنی ڈالی اور انتخاب بحسن و خوبی انجام پانے پر اپنے اطمینان کا اظہار فرمایا، حاجی مشتاق صوفی (مشاہد) نے تمام عہدیداران مبارکباد پیش کرتے ہوئے آئندہ کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار فرمایا، حافظ محمد کفایت اللہ صدر جمعیتہ علماء ضلع پونے کی دعا پر اس انتخاب کے اختتام کا اعلان ہوا‌ ۔ 


اس موقع پر شبیر محمود مجاہد، محمد یامین انصاری، مولانا مجاہد بیتی، مولانا عاقل مظاہری، مقصود انعامدار، ایڈوکیٹ ساجد شیخ، لیاقت سید، انیس احمد منیار، حافظ عبدالقادر، کے علاوہ کثیر تعداد میں اراکین منتظمہ نے شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages