مفتی محمد ہارون ندوی کو دینی، ملی، اصلاحی خدمات کے مدنظر صدائے ملت ایوارڈ سے نوازا گیا
جلگاؤں/مہاراشٹر 30/ نومبر گزشتہ دنوں علاقہ خاندیش کے ضلع نندوربار کے وسر واڑی جمعیۃ علماء ضلع نندوربار کی جانب سے عظیم الشان اصلاح معاشرہ کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا، جس میں ملک کے مایہ ناز خطیب بے باک جمعیۃ علماء ضلع جلگاؤں کے صدر، واءرل نیوز لائیو کے ڈائریکٹر حضرت مولانا مفتی محمد ہارون ندوی کو مقرر خصوصی کے طور پر بلایا گیا تھا، اس عظیم الشان اجلاس کی صدارت جمعیۃ علماء ضلع نندوربار کے صدر حافظ عبداللہ صاحب نے فرمائی ۔
سینکڑوں کی تعداد میں نواپورہ،چنچ پاڑہ، کھانڈ پاڑہ، نندوربار اور دھولیہ سے عوام نے شرکت کی، مستورات کے لئے بھی پردے کے ساتھ انتظام کیا گیا تھا ۔
مفتی محمد ہارون ندوی نے ملک کے موجودہ حالات کو سامنے رکھتے ہوئے حوصلہ ایمان ،اور تعلیم کی اہمیت کے ساتھ ہی خواتین کو اپنی عزت کی حفاظت اور پردے کی اہمیت ایسے ہی اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے ہر قسم کے اختلاف و انتشار سے بچنے کی تاکید فرمائی ،اصلاح معاشرہ پر اور بھی بہت ساری مفیدنصیحتیں کیں ۔
اس موقع پر مفتی محمد ہارون ندوی کو ان کی سماجی، دینی، ملی اور سیاسی خدمات خاص طور پر مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لئے آواز اٹھانے پر جامع مسجد کے متولی حاجی ابراہیم حویلی والا کے ہاتھوں صدائے ملت ایوارڈ سے نوازا گیا، اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں جمعیۃ علماء وسرواڑی کے عابد بھائی حویلی والا، فاروق بھائی حویلی والا، شبیر بھائی ڈائمنڈ اور گاؤں کے جوانوں و بزرگوں نے بڑی محنت کی ۔
اس پروگرام میں جمعیۃ علماء ضلع نندوربار سے راجو انعام دار، ڈاکٹر ظہیر منصوری، مفتی شاہ رُخ صاحب، الطاف رضی، ناظم الدین قاضی، حافظ عزیر اور دھولیہ سے مشتاق احمد صوفی اور ایاز احمد ایاز دھولیہ نے بھی خصوصی شرکت کی ۔
اس موقع پر جمعیۃ علماء ضلع جلگاؤں کے عہدیداران اور اراکین نے مفتی محمد ہارون ندوی کو صدائے ملت ایوارڈ ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حضرت والا سے خوب دین کا کام لے اور ان کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، ہر آفت مصیبت اور بلا سے محفوظ فرمائے آمین
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں