src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> 7/11ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملہ : دفاعی وکلاء مقدمہ شروع کرنے کے لئے تیار، سرکاری وکیل نے دو ہفتوں کا وقت طلب کیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 30 نومبر، 2021

7/11ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملہ : دفاعی وکلاء مقدمہ شروع کرنے کے لئے تیار، سرکاری وکیل نے دو ہفتوں کا وقت طلب کیا



7/11 ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملہ :

 دفاعی وکلاء مقدمہ شروع کرنے کے لئے تیار، سرکاری وکیل نے دو ہفتوں کا وقت طلب کیا




ممبئی30/ نومبر: آج ممبئی ہائیکورٹ کی د و رکنی بینچ کے جسٹس ایس ایس شندے اور این جے جمعدار کی عدالت میں 7/11 ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملے کی سماعت عمل میں آئی جس کے دوران دفاعی وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ وہ مقدمہ کی سماعت شروع کرنے کے لیئے تیار ہیں اور عدالت کو شیڈول متعین کرنا چاہئے تاکہ بہترطریقے سے سماعت ہوسکے۔
انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ عمر قید کی سزا پانے والے ملزمین کی اپیل بھی داخل کی جاچکی ہے لہذا تمام اپیلوں کو یکجا کرکے سماعت کی جانی چاہئے۔


اسی درمیان خصوصی سرکاری وکیل راجا ٹھاکرے نے عدالت کو بتایا کہ نچلی عدالت سے پھانسی کی سزا پانے والے کمال انصاری کی ناگپور سینٹرل جیل میں موت ہوچکی ہے لہذا عدالت انہیں دو ہفتوں کا وقت دے تاکہ وہ  اس تعلق سے رپورٹ پیش کرسکیں، وکیل استغاثہ کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عدالت نے دو ہفتوں کے لئے مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی۔
 خصوصی مکوکا عدالت سے پھانسی کی سزا پانے والے پانچ ملزمین کی تصدیق کے لیئے ریاستی حکومت کی جانب سے داخل کردہ اپیل پر آج ممبئی ہائی کورٹ میں سماعت عمل میں آئی جس کے دوران استغاثہ کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔
ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)کے وکلاء ایڈوکیٹ انصار تنبولی، ایڈوکیٹ ادیتیہ مہتا، ایڈوکیٹ گورو بھوانی آج عدالت میں پیش ہوئے۔
 واضح رہے کہ خصوصی مکوکا عدالت کے جج وائی ڈی شندے نے ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ کا فیصلہ سناتے ہوئے پانچ ملزمین احتشام قطب الدین صدیقی، کمال انصاری، فیصل عطاء الرحمن شیخ، آصف بشیر اور نوید حسین کو پھانسی اور 7/ ملزمین محمد علی شیخ، سہیل شیخ، ضمیر لطیف الرحمن، ڈاکٹر تنویر، مزمل عطاء الرحمن شیخ،ماجد شفیع، ساجد مرغوب انصاری کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ ایک ملزم عبدالواحد دین محمد کو باعزت بری کردیا تھا۔
اسی درمیان ممبئی ہائی کورٹ کی ایک دیگر دو رکنی بینچ نے ملزمین محمد علی اور مزمل عطاء الرحمن شیخ کی جانب سے انہیں ایمرجنسی پیرول پر رہا کیئے جانے والی عرضداشت پر سماعت 22/ دسمبر تک ملتوی کردی کیونکہ آج عدالت میں ایڈوکیٹ جنرل اور عدالت کی جانب سے عدالت کی مدد کے لیئے نامز د کیئے گئے سینئر وکیل مہر دیسائی موجود نہیں تھے۔
دفاعی وکلاء کرتیکا اگروال اور شاہد ندیم نے عدالت سے جلد از جلد مقدمہ کی حتمی سماعت کیئے جانے کی گذارش کی جس کے بعد جسٹس جامدار اور جسٹس کوتوال نے 22/ دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages