src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> تری پورہ میں ہر بوتھ پر نیم فوجی دستے تعینات کئے جائیں: سپریم کورٹ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 25 نومبر، 2021

تری پورہ میں ہر بوتھ پر نیم فوجی دستے تعینات کئے جائیں: سپریم کورٹ



تری پورہ میں ہر بوتھ پر نیم فوجی دستے تعینات کئے جائیں: سپریم کورٹ


نئی دہلی، 25 ستمبر : سپریم کورٹ نے جمعرات کو تری پورہ میونسپل انتخابات کے لئے تمام پولنگ اور گنتی مراکز پر مناسب تعداد میں مرکزی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کا حکم دیا۔
ریاست میں آج بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ اس کے لیے 770 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 28 نومبر کو ہوگی۔


جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس وکرم ناتھ نے ریاست میں امن و امان کی خراب صورتحال کا الزام لگانے والی ایک عرضی کی سماعت کرتے ہوئے ریاست کے داخلہ سکریٹری، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اور ریاستی الیکشن کمیشن کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے حوالہ سے مناسب مرکزی فورسز کی تعیناتی کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔


سپریم کورٹ نے تری پورہ حکومت سے کہا کہ وہ فوری طور پر جائزہ لے اور مرکزی وزارت داخلہ کے متعلقہ حکام سے رجوع کرے تاکہ مناسب حفاظتی انتظامات کیے جا سکیں۔


بنچ نے مرکزی حکومت کو حکم دیا کہ وہ آج ہونے والے انتخابات کے لیے بغیر کسی تاخیر کے اضافی مرکزی سیکورٹی دستے فراہم کرے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages