src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> وزیر اعظم مودی سے کسان نے کہا : ہمیں سڑک پر بیٹھنے کا شوق نہیں ، سبھی مطالبات پر بات کی جائے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 22 نومبر، 2021

وزیر اعظم مودی سے کسان نے کہا : ہمیں سڑک پر بیٹھنے کا شوق نہیں ، سبھی مطالبات پر بات کی جائے





وزیر اعظم مودی سے کسان نے کہا : ہمیں سڑک پر بیٹھنے کا شوق نہیں ، سبھی مطالبات  پر بات کی جائے



نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کئے جانے کے بعد کسان آندولن کی قیادت کررہے سنیکت کسان مورچہ نے اتوار کو ان کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے ۔ اس کے ذریعہ مورچے نے وزیر اعظم مودی سے اپنے تین دیگر پرانے مطالبات سمیت تین دیگر مطالبات کو رکھتے ہوئے کہا کہ صرف تینوں زرعی قوانین کو رد کرنا ہی آندولن کا ایک واحد مطالبہ نہیں تھا بلکہ دیگر مطالبات کا حل بھی حکومت سے کسان چاہتے ہیں ۔ کسانوں نے واضح طور پر کہا کہ ہمیں سڑک پر بیٹھنے کا شوق نہیں ، سرکار ہم سے حل کیلئے ان معاملات پر گفتگو کرے ، ورنہ آندولن جاری رہے گا۔

سنیکت مورچہ کسان نے اتوار شام کو وزیر اعظم مودی کے نام ایک پیغام دیا ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے کروڑوں کسانوں نے 19 نومبر 2021 کی صبح قوم کے نام آپ کا پیغام سنا ۔ ہم نے غور کیا کہ گیارہ راونڈ گفتگو کے بعد آپ نے دوطرفہ حال کی بجائے ایک طرفہ اعلان کا راستہ منتخب کیا ، لیکن ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے ۔ ہم اس اعلان کا استقبال کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ کی حکومت اس وعدہ کو جلد سے جلد اور پوری طرح نبھائے گی ۔

مورچہ نے کہا کہ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ تین قوانین کو رد کرنا اس آندولن کا ایک واحد مطالبہ کیا ہے ۔ سنیکت کسان مورچہ نے سرکار کے ساتھ گفتگو کی شروعات سے ہی مزید مطالبات کئے ہیں ۔ اپنے مطالبات کو دہراتے ہوئے کسان مورچہ نے کہا کہ کھیتی کی مکمل لاگت پر مبنی ایم ایس پی کو سبھی زراعتی پیداوار کے اوپر ، سبھی کسانوں کا قانونی حق بنا دیا جائے ، تاکہ ملک کے ہر کسان کو اپنی پوری فصل پر کم از کم حکومت کے ذریعہ اعلان کردہ ایم پی ایس پر خرید کی گارنٹی مل سکے ۔

مورچے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کے ذریعہ پیش الیکٹرسٹی ایکٹ ترمیمی بل 2020/2021 کا ڈرافٹ واپس لیا جائے ۔ ان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گفتگو کے دوران حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ اس کو واپس لیا جائے گا، لیکن پھر وعدہ خلافی کرتے ہوئے اس کو پارلیمنٹ کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا تھا ۔









کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages