src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ملک میں کوویڈ ویکسی نیشن کرانے والوں کی مجموعی تعداد 121 کروڑ سے متجاوز - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 27 نومبر، 2021

ملک میں کوویڈ ویکسی نیشن کرانے والوں کی مجموعی تعداد 121 کروڑ سے متجاوز



ملک میں کوویڈ ویکسی نیشن کرانے والوں کی مجموعی تعداد 121 کروڑ سے متجاوز


 نئی دہلی، 27 نومبر : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 73.58 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئیں۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 73 لاکھ 58 ہزار 17 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ آج صبح 7 بجے تک 121 کروڑ چھ لاکھ 58 ہزار 262 ک افراد کو ووڈ ویکسین لگائی جاچکی ی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8318کووڈ مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ اب تک تین کروڑ 39 لاکھ 88 ہزار 797 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.34 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے کے10967 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 7 ہزار 17 متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.31 فیصد ہے۔ یومیہ وائرس کیسز کی شرح 0.89 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 9 لاکھ 69 ہزار 354 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اس کی مجموعی تعداد بڑھ کر 63 کروڑ 82 لاکھ 47 ہزار 889 کوویڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages