مالیگاؤں بند کو شہر کی مذہبی اور ملی تنظیموں کی بھر پور حمایت
اہلیان مالیگاؤں سے بند کو کامیاب بنا کرتری پور عوام کے تیئں یکجہتی کے اظہار کی اپیل
تحفظ ناموس رسالت ﷺ بورڈ کے پرچم تلے آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام ، شہر کی تمام
صوفیائے کرام اور مذہبی ملی تنظیموں کی بھر پور تائید و حمایت شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی نے مکمل تعاون پیش کرنے کا یقین دلایا ۔
مالیگاؤں : ( نامہ نگار) محمد ﷺ کی شان میں گستاخی اور تریپورہ میں مسلمانوں کے خلاف ہوئے تشدد کے خلاف 12 نومبر کو "مالیگاؤں بند" کا اعلان کیا گیا ہے. اس ضمن میں آل انڈیا سنی جمعیتہ العلماء و رضا اکیڈمی ذمہ داران کا ایک وفد آج جتادل لیڈرشان ہند نہال احمد اور ستقیم ڈکنیٹی سے ملاقات کر نے رابطہ آفس پہنچا. وفد میں شامل ذمہ داران نے گزارش کی کہ جنتادل اور دستور بچاؤ کمیٹی 12 نومبر کو ہونے والے “ مالیگاؤں بند ” کہ نہ صرف حمایت کرے بلکہ احتجاج میں شامل بھی ہو ۔ شان ہند اور مستقیم ڈکنیٹی نے مکمل تعاون پیش کرنے کا یقین دلا یا ۔ تری پورہ میں میں وشو کے فرقہ پرست غنڈوں نے جس طرح سے منافرت کا ماحول گرم کر کے ہندوستانی آئین کی دھجیاں بکھیری ہیں وہ یقینی طور پر قابل تشویش اور قابل مذمت ہے اور سب سے بڑھ کر وی ایچ پی کی ریلی میں حضور سرکار مد ینہ ﷺ کی شان میں گستاخانہ نعرے لگاۓ گئے اس کی مذمت میں رضااکیڈمی اور آل انڈیاسنی جمعیۃ العلماء مالیگاؤں کے زیر اہتمام " تحفظ ناموس رسالت بورڈ " کے پرچم تلے بروز جمعہ 12 نومبر 2021 کو مالیگاؤں بند کا اعلان کیا گیا ہے. آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام , راشٹریہ مسلم مورچه ، درگاه حضرت معصوم شاہ ٹرسٹ ، مولی علی اکیڈمی سنی اشرف اکیڈمی ، سنی تعز یہ کمیٹی ، عید گاہ حضرت بھیکن شاہ ٹرسٹ ، مرکز روحانیت خانقاه امدایہ ، انجن خدام اعلی حضرت ، انجمن سرکار مفتی اعظم ، نظامیہ نظامیہ اشرفیہ فاؤنڈیشن ، مخدوم صابر اکیڈمی ، انجن شیداۓ صوفی ملت ، بینا و نابیناؤں کا مدرسہ ، مسجد سونا پور ٹرسٹ ، اور شہر مالیگاؤں کی تمام خانقاہوں کے سجادہ نشین اور شہر کی مذہبی ملی تنظیموں کے شہر کے تمام ذمہ داران کی جانب سے مالیگاؤں بند کو بھر پور تائید و احمد حمایت کی گئی ہے ۔ آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام کے صدر سجادہ نشین صوفی نورالعین صابری اور سیٹھ اکبر اشرفی نے عوام الناس سے گذارش کی ہے کہ ایک دن کے لئے اپنے تمام کاروبار کو بند رکھ کر تری پورہ کے مسلمانوں کے حق میں اور پیغمبر اسلام حضور ﷺ کی شان میں اپنی محبت کا اظہار کر میں ۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں